کامن ویلتھ گیمز 2022ء، میزبانی جنوبی افریقہ کے حوالے

کامن ویلتھ گیمز 2022ء، میزبانی جنوبی افریقہ کے حوالے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈربن (بیورو رپورٹ)جنوبی افریقن شہر ڈربن 2022ء میں شیڈول کامن ویلتھ گیمز کی میزبانی کرے گا، کامن ویلتھ گیمز کی 85 سالہ تاریخ میں جنوبی افریقہ میگا گیمز کی میزبانی حاصل کرنے والا پہلا افریقی ملک بن گیا۔ میگا گیمز 18 سے 30 جولائی کو منعقد ہوں گے۔ رواں برس فروری میں کینیڈا کے میگا گیمز کی میزبانی کی دوڑ سے دستبردار ہونے کے بعد جنوبی افریقہ میزبانی کیلئے واحد امیدوار تھا۔ قبل ازیں برطانیہ 6 مرتبہ گیمز کی میزبانی کرچکا ہے، آسٹریلیا اور کینیڈا نے 4 مرتبہ، نیوزی لینڈ نے 3 بار جبکہ جمیکا، ملائیشیا اور بھارت نے ایک، ایک مرتبہ گیمز کی میزبانی کا اعزاز پایا، مجوزہ افتتاحی دن عالمی سیاسی رہنما اور جمہوریہ کے پہلے منتخب جمہوری صدر نیلسن منڈیلا کا یوم پیدائش بھی ہے۔
، جنوبی افریقین آفیشلز کا کہنا ہے کہ صرف ایک ایتھلیٹکس ویلج اور ایک شوٹنگ رینج کی تعمیر باقی جبکہ ایک ایتھلیٹکس ٹریک مرکزی موسس مبہیدا اسٹیڈیم میں لگائی جاچکی ہے اور ہم میگا گیمز کے کامیاب اور یادگار انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے