عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی جہانگیر خان جاپان کے دورے پر روانہ ہوں گے

عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی جہانگیر خان جاپان کے دورے پر روانہ ہوں گے

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ سکوائش کے کھلاڑی جہانگیر خان رواں ماہ کے آخر میں جاپان کے 7 دن کے دورے پر روانہ ہوں گے ۔ جہانگیر خان کو اس دورے کی دعوت پاک جاپان بزنس کونسل کی طرف سے دی گئی ہے جہانگیر خان کے اعزاز میں ٹوکیو اور ناگویا میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا جائے گا ان تقاریب میں جاپان کی سرکاری اور غیر سرکاری شخصیات شرکت کریں گی۔

اس کے علاوہ پاکستان کمیونٹی کی طرف سے بھی جہانگیر خان کو خصوصی خراج تحسین پیش کرنے کے لئے خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا ناگویا میں سکوائش کے ٹورنامنٹ میں جہانگیر خان مہمان خصوصی ہوں گے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی