قتل ہونے والے تین افراد کی لاشیں ورثا کے حوالے،سپرد خاک کر دی گئیں

قتل ہونے والے تین افراد کی لاشیں ورثا کے حوالے،سپرد خاک کر دی گئیں

لاہور(وقائع نگار)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں دو روز قبل قتل ہونے والے تین افراد کی لاشیں پولیس نے پوسٹ مارٹم کی کارروائی مکمل کر کے ورثا کے حوالے کر دیں جنہیں بعد ازاں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں ان کے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔پولیس تاحال دونوں واقعات میں ملوث کسی بھی ملزم کو گرفتار نہیں کر سکی ہے ۔ذرائع کے مطابق دو روز قبل ٹبی سٹی کے علاقے پانی والا تالاب میں مقتول عارف اور مقامی رہائشی احمد ایاز کے مابین تلخ کلامی ہو گئی جس پرطیش میں آ کر ایاز نے فائرنگ کر دی جس کی وجہ سے وہ زخمی ہو گیا اور ہسپتا ل میں جا ن کی با زی ہا ر گیا۔ پولیس نے گزشتہ روز مقتول کی لاش کو پوسٹ ما رٹم کی کارروائی مکمل کر کے ورثا کے حوالے کر دیا جسے بعد ازاں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپر د خاک کر دیا ۔پولیس نے ملزم احمد ایا ز کیخلا ف قتل کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔اسی طرح سے مانگا منڈی کے علاقہ میں پیشی پر جانے والے افراد کو دو روز قبل مخالفین نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا جن کی لاشیں بھی پولیں نے پوسٹ مارٹم کی کارروائی مکمل کر کے ورثا کے حوالے کر دیں ۔اہل علاقہ کے مطابق مانگامنڈی کے ر ہا ئشی 50 سالہ اقبال اور 32سالہ لیاقت ر شتہ میں چچا بھتیجا تھے۔گزشتہ روز ددنو ں عدالت میں پیشی پر جارہے تھے کہ مین بازار ما نگا منڈ ی میں موٹرسائیکل پر سوار تین افراد نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اقبال اور لیاقت موقع پرہی جاں بحق گئے۔پولیس نے گزشتہ روز مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کی کارروائی مکمل کر کے ورثا کے حوالے کر دیں جنہیں بعد ازاں سپرد خاک کر دیا گیا۔

مزید : علاقائی