سیف سٹی پراجیکٹ کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا افتتاح 5 اکتوبر کو ہوگا

سیف سٹی پراجیکٹ کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا افتتاح 5 اکتوبر کو ہوگا

لاہور(کرائم رپورٹر) سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت چلنے والے کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا افتتاح 5 اکتوبر کو ہوگا۔ سیف سٹی پراجیکٹ انتظامیہ نے فرسٹ رسپانڈر ڈولفن سکواڈ کے لئے نئی500 موٹر سائیکلیں خریدنے کی سمری وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھجوا دی ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی تھری میں ابتدائی طور پر سول لائنز اور سٹی ڈویژن کے کچھ علاقوں میں کیمروں کی تنصیب کا کام آئندہ چند روز میں شروع کر دیا جائے گا۔ لاہور پولیس کو اس سلسلے میں 90 جدید ہینڈ سیٹ بھی فراہم کیے جا رہے ہیں جبکہ 3 ہزار 432سیٹ اگلے ماہ دئے جائیں گے۔

پولیس افسروں کا کہنا تھا کہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے لئے ویڈیو وال اور دیگر سامان لاہور پہنچ گیاہے اور سامان کی تنصیب کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

مزید : علاقائی