منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا جائزہ لینے کیلئے اہم اجلاس

منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا جائزہ لینے کیلئے اہم اجلاس

لاہور(کرائم رپورٹر) منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن اور لاہور پولیس کے آئی ٹی پروجیکٹ پر کام کا جائزہ لینے کیلئے ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کی زیر صدرات اجلاس ہوا۔اجلاس میں ایس ایس پی آ پریشنز منتظر مہدی، ایس پی سیکورٹی رانا طاہر الرحمان، ایس پی ہیڈ کوارٹر عمر سعید ملک سمیت ڈویژنل ایس پیز اور دیگر افسر شریک ہوئے۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے تمام ایس پیز کو فراہم کردہ لسٹوں کے مطابق منشیات فروشوں، جواریوں اور قحبہ خانوں کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے ڈویژنل ایس پیز کو وارداتیں روکنے کیلئے پیٹرولنگ بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔اجلاس میں لاہو رپولیس کے آئی ٹی پروجیکٹس کا بھی جائزہ لیا گیا اور افسروں کو اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کی ہدایت کی گئی۔

مزید : علاقائی