پاکستانی کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کے ساتھ ٹی۔20 سیریز کھیلنے دبئی روانہ

پاکستانی کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کے ساتھ ٹی۔20 سیریز کھیلنے دبئی روانہ

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستانی کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کے ساتھ ٹی۔ 20 سیریز کیلئے گزشتہ رات دبئی روانہ ہوگئی۔ سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستانی ٹیم ویسٹ انڈیز کیخلاف دبئی میں تین ٹی۔20 میچز کھیلے گی۔ پاکستانی سکواڈ کے باقی کھلاڑیوں میں بابر اعظم، احسن علی، شرجیل خان، عماد وسیم، سعد نسیم، محمد عامر، محمد نواز، عمر اکمل، وہاب ریاض، محمد رضوان، رومان رئیس، خالد لطیف، شعیب ملک اور سہیل تنویر شامل ہیں۔

مزید : صفحہ اول