شہباز شریف کی رات گئے جنرل راحیل شریف سے ملاقات،سما ء نیوز کا دعویٰ

شہباز شریف کی رات گئے جنرل راحیل شریف سے ملاقات،سما ء نیوز کا دعویٰ

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے رات گئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی ہے۔نجی ٹی وی’’ سما نیوز ‘‘کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے لاہور کینٹ میں رات گئے تفصیلی ملاقات کی ہے ۔ ملاقات ایک گھنٹے تک جاری رہی جس میں ملکی سلامتی اور دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا ۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی ملاقات کی سرکاری حکام نے تصدیق نہیں کی ۔

سماء کادعویٰ

مزید : صفحہ اول