وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر کا دورہ جنوبی افریقہ

وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر کا دورہ جنوبی افریقہ

پریٹوریا(بیورورپورٹ)وفاقی وزیر دفاعی پیداواررانا تنویر حسین نے جنوبی افریقہ کی وزیر دفاعی پیدوار ماپاس نقاکولہ سے ملاقات کی،انہوں نے کہا پاکستان اور جنوبی افریقہ کے تعلقات مستقبل رفتار کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں،دونوں وزراء نے اقتصادی،سرمایہ کاری،دفاع اور دفاعی پیدوار کے شعبوں میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔دونوں ممالک کے وزراء نے5ویں سیشن پاکستان ساؤتھ افریقہ جوائنٹ کمیشن کے لئے ڈپٹی ہائی کمیشن کی سطح پر مذاکرات اسلام آ باد میں کرنے پر اتفاق کیا۔جنوبی افریقہ کی وزیر دفاعی پیدوار ماپاس نقاکولہ نے پاکستان کے دورہ کی دعوت بھی قبول کر لی،وہ نومبر میں پاکستان آئیں گی،رانا تنویر حسین نے مزید کہا کہ پاکستان اور ساؤتھ افریقہ میں دوستانہ تعلقات قائم ہیں،دونوں وزراء نے مختلف شعبوں میں تربیتی سہولتوں پر بھی تبادلہ خیال کیا،پارلیمنٹری سیکرٹری دفاع چودھری جعفر اقبال،پاکستانی ہائی کمشنر نجم الثاقب بھی اس موقع پر موجود تھے،یاد رہے کہ رانا تنویر حسین افریقن ائیر سپیس انیڈ ڈیفنس کی نمائش کے موقع پر جنوبی افریقہ کی وزیر دفاع کی دعوت پر جنوبی افریقہ گئے ہیں،نمائش میں پاکستان کے مشاق طیارے جے ایف تھنڈر طیارے بھی رکھے گئے ہیں،دوسری طرف پریٹوریا میں جاری افریقن ائیر سپیس اینڈ ڈیفنس نمائش میں پاکستانی ساختہ سپر مشاق طیاروں نے دھوم مچادی،مختلف ممالک کے نمائندوں نے طیارے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق جنوبی افریقہ کے شہر پریٹوریا میں افریقن ائیر سپیس اینڈ ڈیفنس نمائش میں پاکستان کے سپر مشاق طیارے نے شاندار فضائی کرتب دکھائے،جسے حاضرین نے خواب سراہا،سپر مشاق طیارے کی دھوم کے باعث مختلف ممالک کے نمائندوں نے طیارے میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے ۔

مزید : عالمی منظر