رفاہ سرحدی چوکی کو حاجیوں کی واپسی کے لیے چار روز کے لیے کھول دیا جائے گا ، مصر

رفاہ سرحدی چوکی کو حاجیوں کی واپسی کے لیے چار روز کے لیے کھول دیا جائے گا ، مصر

قاہرہ (اے پی پی)حکومت مصر نے اسرائیل کی ناکہ بندی کی وجہ سے غزہ کی پٹی کو دنیا سے ملانے والی واحد سرحدی چوکی رفاہ کو حاجیوں کی واپسی کے لیے چار روز کے لیے کھول دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ رفاہ سرحدی چوکی کے فلسطینی علاقے کے سربراہ حشام ایدوان نے کہا ہے کہ مصر نے فریضہ حج ادا کرنے کے بعد غزہ کے حاجیوں کی واپسی کے لیے رفاہ سرحدی چوکی کو 18 ستمبر سے وقفے وقفے کیساتھ کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ اتوار کے روز کھولی جانے والی سرحدی چوکی کو پیر اور منگل کے روز بند کیا جائے گا اس کے بعد دوبارہ تین روز کے لیے اسے صرف حاجیوں کے داخلے کے لیے کھول دیا جائے گا۔

مصر نے 30 اگست کو غزہ کے عازمین حج کو فریضہ حج کی آدائیگی کے لیے سعودی عرب جانے کے لیے رفاہ سرحدی چوکی کو تین روز کے لیے کھول دیا تھا۔ حکومت مصر تین جولائی 2013 میں فوجی انقلاب کے بعد بند کی جانے والی رفاہ سرحدی چوکی کو وقتاً فوقتاً قلیل مدت کیلیے کھول دیتی ہے۔

مزید : عالمی منظر