عمران خان کے جلسے ناکام ہونے کا عالمی ریکارڈ قائم ہوچکا ، راشد بشیر سیال

عمران خان کے جلسے ناکام ہونے کا عالمی ریکارڈ قائم ہوچکا ، راشد بشیر سیال

جوہانسبرگ(بیورورپورٹ) مسلم لیگ ن کیپ ٹاؤن کے رہنما اور پاکستان ساؤتھ افریقہ ایسوسی ایشن کیپ ٹاؤن کے صدر راشد بشیر سیال نے کہا ہے کہ عمران خان کے جلسے ناکام ہونے کا عالمی ریکارڈ قائم ہوچکا ہے ،وہ جہاں جاتے ہیں وہاں ان کا امیدوار شکست کھا جاتا ہے ،تحریک انصاف کے امیدوار پارٹی میں پیدا ہونے والی بے یقینی صورت حال سے سخت پریشان ہیں ،صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کی مسلسل کامیابی عوام میں اس جماعت کی مقبولیت کا مظہر ہے ، عوام جا نتے ہیں کہ مسلم لیگ ن ہی ان کے مسائل حل کرے گی اس لئے وہ شیر پر ہی مہر لگاتے ہیں ،عمران خان کے جلسوں کی ناکامی کی بنیادی وجہ ان کا غیر یقینی پن ہے ،عمران خان جو کہتے ہیں وہ نہیں کرتے ،ان کے اعلانات کبھی حقیقت نہیں بن سکے ،راشد بشیر سیال نے کہاکہ ان کی اپنی جماعت کے کارکنان عمران خان سے مایوس ہیں ،عمران خان احتساب کا نعرہ تو لگاتے ہیں لیکن خود کو احتساب کے لئے پیش نہیں کرتے ، عمران خان اپنی اہمیت کھوچکے ہیں۔

مزید : عالمی منظر