تنزانیہ سے ملنے والا ٹکڑالاپتا طیارے کا ہے، ملائیشیا

تنزانیہ سے ملنے والا ٹکڑالاپتا طیارے کا ہے، ملائیشیا

کوالالمپور( آن لائن )ملائیشیا نے تصدیق کی ہے کہ تنزانیہ کے ساحلوں سے ملنے والا طیارے کے ملبے کا ٹکڑا لاپتا ہوائی جہازایم ایچ تھری سیون زیرو کا ہے۔ یہ جہاز مارچ 2014 میں کوالالمپور سے بیجنگ جاتے ہوئے لاپتا ہو گیا تھا۔ جہاز پر 239 افراد سوار تھے۔ملائیشیا کے حکام کے مطابق طیارے کے ملبے کا یہ بڑا ٹکڑا رواں برس جون میں تنزانیہ کے جزیرے پیمبا سے ملا تھا۔حکام کا کہنا ہے کہ اس ٹکڑے کی مزید جانچ کی جا رہی ہے تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ جہاز کی تباہی کی بنیادی وجہ کیا تھی۔اس سے قبل جولائی 2015ء4 میں بحر ہند میں واقع فرانسیسی جزیرے ری یونین سے بھی اس گمشدہ طیارے کے ملبے کے ٹکڑے ملے تھے۔

مزید : عالمی منظر