جرمن وزیر اقتصادیات تجارتی مذاکرات کے لیے روس کا دورہ کریں گے
برلن( آن لائن )جرمنی کے نائب چانسلر اور اقتصادی امور کے وزیر زیگمار گابریئل آئندہ ہفتے روس جائیں گے۔ جرمنی وزارت اقتصادیات کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق گابریئل اپنے اس دورے کے دوران روسی حکام کے ساتھ باہمی تجارتی تعلقات پر بات چیت کریں گے۔ آئندہ ہفتے بدھ اور جمعرات کے روز ان کے دورے کے دوران جرمن کاروباری وفد بھی اْن کے ساتھ ہو گا۔ اْن کا یہ دورہ ایک ایسے وقت پر ہو رہا ہے جب دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تجارت کا حجم کم ہو رہا ہے۔