جامعہ کراچی میں بانی ایم کیو ایم کے حق میں وال چاکنگ

جامعہ کراچی میں بانی ایم کیو ایم کے حق میں وال چاکنگ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی میں نامعلوم افراد نے بانی ایم کیو ایم کے حق میں وال چاکنگ کی ہے ،جس میں ان کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق کراچی میں نامعلوم افراد ایک بارپھر سرگرم ہوگئے ہیں ۔جامعہ کراچی میں بانی ایم کیو ایم کے حق میں وال چاکنگ کی گئی ہے ۔تحریر میں بانی ایم کیو ایم کو سالگرہ کی مبارکباد دی گئی ۔واضح رہے کہ شہر کے کچھ مقامات پر بھی نامعلوم افراد کی جانب سے بانی ایم کیو ایم کی سالگرہ سے متعلق وال چاکنگ کی گئی ہے ۔

مزید : صفحہ آخر