راولپنڈی میں ڈینگی سے لڑکی کی ہلاکت،پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی انکوئری کمیٹی تحقیقات کے لیے پہنچ گئی

راولپنڈی میں ڈینگی سے لڑکی کی ہلاکت،پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی انکوئری کمیٹی ...

لاہور(پ ر)حسن ابدال ضلع اٹک کی رہائشی مسمات نورین گزشتہ روز مبینہ طور پر ڈینگی سے ہلاک ہو گئی اُس کی موت ہولی فیملی ہسپتال روالپنڈی میں ہوئی جسے بیماری کی حالت میں الملک ہسپتال حسن ابدال ضلع اٹک سے لایا گیا تھا ۔نورین کی ہلاکت کے حقائق جاننے کے لیے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی ایک انکوئری کمیٹی ،ڈاکٹر آفتاب مسعود بخاری (ایڈیشنل ڈائریکٹر) کی سربراہی میں ہسپتال پہنچ گئی ہے۔ جہاں وہ متعلقہ ریکارڈ اور حقائق جمع کرئے گی کہ آیا مریضہ کو معیاری اور رہنما اصولوں کے مطابق علاج کی مکمل سہولت مہیا کی گئی تھی،مزید یہ کہ کیابیماری کی تشخیص اور علاج بر وقت ،مستنداور پیشہ وارنہ طورپر انجام دئیے گئے تھے ۔انکوئری کمیٹی اس با ت کا بھی تعین کرئے گی کہ مریضہ کو ہولی فیملی ہسپتال منتقل کرتے وقت مروجہ ہدایات پر عمل کیا گیا تھا یا نہیں ۔انکوئری ٹیم تین روز میں اپنی رپورٹ پیش کردے گی۔ اس کے علاوہ کمیشن ڈینگی کے مریضوں کے علاج معالجہ کی سہولتوں کا جائزہ لینے کے لیے لاہور ،روالپنڈی اور اٹک کے دیگر ہسپتالوں کی انسپکیشن بھی کر رہا ہے تاکہ ڈینگی کے مریضوں کے بارے میں معیاری سہولیات کو یقینی بنایا جا سکے۔

انکوئری کمیٹی

مزید : صفحہ آخر