ہائیکورٹ کااشتہاری ملزموں کی جائیدادیں قانون کے مطابق ضبط کرنے کا حکم

ہائیکورٹ کااشتہاری ملزموں کی جائیدادیں قانون کے مطابق ضبط کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کوپرانے مقدمات کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرنے کی ہدایت کردی جبکہ اشتہاری ملزموں کی جائیدادیں قانون کے مطابق ضبط کرنے کا حکم بھی جاری کیا گیا ہے ۔انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کے نگران جج مسٹر جسٹس محمود مقبول باجواہ نے یہ احکامات انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کے ججز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کئے ہیں ۔اجلاس میں اشتہاری ملزموں کی گرفتاری کے بارے میں رپورٹ پیش کی گئی اور ہدایت کی گئی کہ اشتہاری ملزموں کی فوری گرفتاری کے لئے تمام تر توانائی اور وسائل بروئے کار لائے جائیں ، اشتہاری ملزموں کی جائیداد ضبط کی جائے گی۔ اجلاس میں پولیس کو پابند کیا گیا کہ چالان بروقت عدالتوں میں پیش کرنے کے عمل کو یقینی بنایا جائے۔اجلاس میں انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کے ججوں کی سکیورٹی مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے اور جیلوں میں موبائل فون کی پابندی کے استعمال پر سختی سے عمل کرانے کی ہدایات جاری کی گئی۔ اجلاس میں انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کے ججز، پراسکیوٹر جنرل پنجاب اور پولیس کے اعلی حکام نے شرکت کی۔

مزید :

صفحہ آخر -