اورنج ٹرین منصوبہ اور پانامہ پیپرز سے متعلقہ ریکارڈ عدالتی تحویل میں لینے کیلئے دائر درخواست کی سماعت 19ستمبر کو ہوگی

اورنج ٹرین منصوبہ اور پانامہ پیپرز سے متعلقہ ریکارڈ عدالتی تحویل میں لینے ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہورہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس شاہد کریم پر مشتمل ڈویژن بنچ نے اورنج ٹرین لائن منصوبے اور پانامہ پیپرز سے متعلقہ ریکارڈ عدالتی تحویل میں لینے کے لئے دائر درخواست کی 19ستمبر کو سماعت کرے گا۔محمداظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ آئین کے تحت معلومات تک رسائی ہر شہری کا بنیادی حق ہے مگر اس کے باوجود معلوماتی کمیشن اورنج ٹرین اور پانامہ پیپرز سے متعلقہ معلومات فراہم نہیں کر رہا۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ معلوماتی کمیشن حکومت پنجاب کا آلہ کار بن کے شہریوں کوان کے بنیادی حقوق سے محروم رکھے ہوئے ہے۔درخواست میں کہا گیا کہ میگا منصوبوں کے ریکارڈ کو ضائع کرنا حکومت موجودہ حکومت کا وتیرہ بن چکا ہے ،حکومت پنجاب کے سابق ریکارڈ کی روشنی میں اورنج لائن ٹرین منصوبے اور پانامہ پیپرز سے متعلقہ تمام ریکارڈ،معاہدہ جات کی تفصیلات،کنٹریکٹرز سے متعلقہ ریکارڈ،تخمینہ جات اور منصوبے میں استعمال ہونے والے تعمیراتی میٹریل کے معیار سے متعلق تمام دستاویزات اور نیب میں موجود مقدمات کا ریکارڈ عدالتی تحویل میں لینے کے احکامات صادر کئے جائیں۔

مزید : صفحہ آخر