پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، ہوٹل صفائی کے ناقص انتظامات پرسربمہر

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، ہوٹل صفائی کے ناقص انتظامات پرسربمہر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہور (خبر نگا ر )پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، رحمان پورہ میں واقع الرحمت ہوٹل صفائی کے ناقص انتظامات پرسیل کر دیا گیا۔ سمن آباد ٹاؤن کی فوڈ سیفٹی آفیسر طاہرہ کلثوم نے رحمان پورہ کے علاقہ میں واقع الرحمت ہوٹل پر کھانے پینے کی اشیا کا معیار چیک کیا جو نہایت ناقص ہونے۔صفائی ستھرائی کی خراب صورت حال، گندگی کے ڈھیر، کھلا سیوریج سسٹم ،ٹوٹا فریزر،زائدالمیعاد اشیاء اور حفظان صحت کے اصولوں کے برعکس اشیا کی تیاری پر ہوٹل کو سیل کر دیا گیا۔دوسری جانب ریڑھی پراملی آلو بخارے کا شربت فروخت کرنے والوں کیخلاف بھی کارروائی عمل میں لائی گئی،غیر معیاری فوڈ کلر اورفلیور کے استعمال پر53لٹرشربت کو ضائع کر دیا گیا۔

مزید :

صفحہ آخر -