وزیراعظم کے حکم پرراؤ انوار کو نہیں ہٹایا گیا، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعظم کے حکم پرراؤ انوار کو نہیں ہٹایا گیا، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان نے کہاہے کہ ایس ایس پی ملیر راؤانوار کو ہٹانے کا فیصلہ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کیاتھا۔ ترجمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سیاسی رہنما تاثر دے رہے ہیں کہ راؤ انوار کو وزیراعظم نوازشریف کے کہنے پر ہٹایا گیا ،یہ تاثر غلط ہے کہ وزیراعظم کے فون کے بعد راؤ انوار کو ہٹایا گیا جبکہ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے انہیں ہٹانے کا فیصلہ کیا۔ان کا کہناتھا کہ سندھ حکومت قانون کی حکمرانی کیلئے کام کر رہی ہے ،کسی بھی مجرم کو معاف نہیں کریں گے ۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ

مزید : صفحہ آخر