سرگودھا بورڈ میں سپیرئیر گروپ کا 11پوزیشنیں حاصل کر کے نیا ریکارڈ
لاہور(پ ر) سرگودھا بورڈ میں سپیرئیر گروپ کا 11پوزیشنز حاصل کر کے نیا ریکارڈ ، سپرئیر کالج جوہر آباد کی طالبہ نورین عائشہ بورڈ میں مجموعی طور پر اول رہیں۔ نمایاں پوزیشن حاصل کرنیوالوں کے اعزاز میں تقریبات منعقد۔ لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ساہیوال پنجاب بھر کے نو تعلیمی بورڈز نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحان کے پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کر دیا۔ سپرئیر گروپ آف کالجز صوبہ بھر میں ٹاپ پوزیشنز لیکر ایک بار پھر سب سے آگے رہا۔ سپرئیر گروپ آف کالجز نے تعلیمی بورڈمیں 11پوزیشنز حاصل کر کے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ سپرئیر کالج جوہر آباد کی طالبہ نورین عائشہ نے 1039نمبر حاصل کر کے بورڈ میں مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اس کے ساتھ ساتھ گوجرانوالہ بورڈ، سرگودھا بورڈ، ملتان بورڈ، بہاولپور بورڈ اور ساہیوال بورڈ میں سپرئیر کالجز کے طلباء و طالبات نے ہمیشہ کی طرح اس برس بھی شان دار تعلیمی ریکارڈز بنائے ہیں۔ سپرئیر گروپ آف کالجز میں بہترین تعلیمی سہولیات، تعلیمی نصاب پر ماہر اساتذہ کی توجہ اور نصابی وغیرہ نصابی سرگرمیوں کی بدولت سٹوڈنٹس کی پرفارمنس روز بروز بہتر ہو رہی ہے۔ جس کا بین ثبوت یہ رزلٹ ہے جس میں صوبہ بھر کے سپرئیر سٹوڈنٹس نے ٹاپ پوزیشنز حاصل کر کے ایک مرتبہ پھر میدان مار لیا ہے۔