پاکستان اور وینزویلا کا دوطرفہ تعلقات اور تجارت کو فروغ دینے پر اتفاق

پاکستان اور وینزویلا کا دوطرفہ تعلقات اور تجارت کو فروغ دینے پر اتفاق

مارگریتا( اے این این )پاکستان اوروینزویلا نے دوطرفہ تعلقات کومضبوط بنانے اورباہمی تجارت کوفروغ دینے کیلئے اقدامات کرنے پراتفاق کیاہے۔یہ اتفاق رائے وینزویلاکے جزیرے مارگریٹامیں غیروابستہ تحریک(نام)کے سربراہ اجلاس کے موقع پرمشیرخارجہ سرتاج عزیزاور وینزویلاکی وزیرخارجہ ڈیلسی رودریگوئزکے درمیان ملاقات میں طے پایا۔دونوں رہنماؤں نے پاکستان اوروینزویلاکے درمیان تعلقات اورمختلف شعبوں میں تعاون کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے دوطرفہ تعلقات کومستحکم بنانے اورباہمی تجارتی حجم بڑھانے کے لئے اقدامات کرنے پرزوردیا۔دریں اثناء سرتاج عزیزنے ایرانی وزیرخارجہ جوادظریف سے بھی ملاقات کی جس میں دونوں ملکوں کے درمیان عالمی سطح پرتعاون کے مواقع کے بارے میں تبادلہ خیال کیاگیا جبکہ خطے میں حالیہ پیشرفت بھی زیرغورآئی۔

مزید : صفحہ آخر