جندول، ایم پی اے نے ناروالوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج پر تو پوں کا رخ (ن) لیگ کی طرف موڑ دیا

جندول، ایم پی اے نے ناروالوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج پر تو پوں کا رخ (ن) لیگ کی طرف ...

جندول(نمائندہ پاکستان) ضلعی امیر جماعت اسلامی و ایم پی اے اعزاز الملک افکاری نے شدید بجلی لوڈ شیڈنگ اور کم وولٹیج پر اپنے توپوکا رخ مسلم لیگ (ن ) کی طرف موڑ دیا ، اب مزید بہانے نہیں چلے گے لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج کا مسئلہ حل نہ ہونے پر جماعت اسلامی نے امیر مقام کے گھر کا گھیراوں اور پارلیمنٹ میں آواز اٹھانے کا اعلان کر دیا، گذشتہ روز جندول پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگوں کرتے ہوئے اعزاز الملک افکاری کا کہنا تھا کہ عید سے ایک روز پہلے امیر مقام نے پیسکو چیف سے ملاقات کر کے انہیں سختی سے حکم دیا ہے کہ سوات اور شانگلہ میں بجلی لوڈشیڈنگ نہ کی جائے جس کے بعد واپڈا حکام نے چکدرہ کے مقام پر لوئر دیر کی بجلی بند کر کے اس کا رخ سوات اور شانگلہ کی طرف موڑ دیا ہے جس کی وجہ سے لوئر دیر کے مختلف علاقوں کو شدید تکلیف کا سامنا ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ قیادت عوام کے مابین فرق نہ کریں اور جلد از جلد لوئر دیر کی بجلی بحال کی جائے اور اگر ایسا نہ کیا گیا تو جماعت اسلامی لائحہ عمل پر مجبور ہو گی اور دو دنوں کے اندر اندر بجلی نظام درست نہ ہونے کی صورت میں مزید بہانے برداشت نہیں کی جائے گی اور جماعت اسلامی کے ورکران امیر مقام کے گھر کا گھیراوں اور منتخب نمائندیں پارلیمنٹ ہاوس میں مسلم لیگ (ن ) کے رویہ کے خلاف آواز اٹھائے گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر