ہنگو ،قانون شکن عناصر کیخلاف کارروائی ،3 اشتہاری 35 مشتبہ گرفتار
ہنگو(بیورورپورٹ)ہنگو پولیس کی کاروائی ۔3 اشتہاریوں سمیت 35مشتبہ افراد گرفتار۔اسلحہ برآمد ۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی دفتر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق جمعہ کے روز ڈی پی او ہنگو شاہ نظر کی خصوصی ہدایت ضلع بھر کے مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز نے ضلع ہنگوکے مختلف علاقوں میروبک ،توغ سرائے،تور پل،ٹل میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کرتے ہوئے پولیس کو مطلوب3اشتہاری مجرمان سمیت 35مشتبہ افرادکو گرفتارکر کے اُن کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کر لیا ۔جس میں 3عدد رائفلز،1عدد ایس ایم جی،2عدد بندوق،9عدد پستول،8عدد چارجرز،2کلو گرام چرس،460گرام ہیروئن اور مختلف قسم کے سینکڑوں کارتوس برآمد کر لئے ہیں۔پریس ریلیز میں ڈی پی او ہنگو شاہ نظرنے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کے لئے پولیس اپنی تمام تر وسائل بر وے کار لائے گی ۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں امن وامان کی فضاء کو برقرار رکھنے کے لئے علماء کرام،مشران،بلدیاتی نمائندگان اور صحافی پولیس کے ساتھ تعاون کر کے جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے میں تعاون کریں تا کہ مستقبل میں جرائم کا جڑ سے خاتمہ ہو جائیں۔