نیویارک ،سٹی میوزیم میں آج عوام کیلئے سونے سے بنا ٹوائلٹ رکھا جائے گا
نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک ) نیویارک کے سٹی میوزیم میں سونے سے بنا ٹوائلٹ آج عوام کے لیے رکھا جائیگا۔ اٹلی کے ایک فنکار موریزو کیٹلین نے اٹھارہ قیراط سونے سے یہ ٹوائلٹ تیار کیا ہے جو نیویارک کے ایک میوزیم میں عوام کے لیے رکھا جائے گا۔ امریکی شہری ٹکٹ کے عوض اس ٹوائلٹ پر بیٹھ سکتے ہیں۔ میوزیم انتظامیہ کے مطابق ایک گارڈ اس ٹوائلٹ کے باہر ہر وقت موجود ہوگا اور خصوصی وائپز کے ذریعے اس ٹوائلٹ کو ہر پندرہ منٹ بعد صاف کیا جائے گا۔