وزیر محنت کی معدنی ذخائر سے متعلق جغرافیائی اور تکنیکی معلوموت آن لائن دستیابی کی ہدایت

وزیر محنت کی معدنی ذخائر سے متعلق جغرافیائی اور تکنیکی معلوموت آن لائن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( پاکستان نیوز)خیبر پختونخوا کی وزیر معدنی ترقی اور محنت آنیسہ زیب طاہر خیلی نے محکمہ معدنیات کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی غرض سے صوبے میں معدنی ذخائر سے متعلق جغرافیائی اور تکنیکی معلومات کی آن لائن دستیابی کو جلد یقینی بنائیں تاکہ صوبے کے معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کے خواہشمند حضرات کی بھر پور حوصلہ افزائی کی جا ئے اور ان کے لئے صوبے کے معدنی شعبے سے متعلق تمام معلومات بھی آن لائن دستیاب ہوں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں اپنے دفتر پشاور میں نئے منرل ایکٹ 2016ء کے تحت مائنز اور منرلز کے نئے قواعد وضوابط کی تیاری اور آن لائن سسٹم کے سلسلے میں منعقدہ ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں محکمہ معدنیات کے تمام سینئر افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں نئے مائننگ رولز کی تیاری اور اس کو حتمی شکل دینے کے سلسلے میں متعدد امور پر کام کی رفتار کا سیر حاصل جائزہ لیا گیا نیز مذکورہ قواعد وضوابط کی تیاری خیبر پختونخوا مائنز اینڈ منرلز ڈیویلپمنٹ اینڈ ریگولشن آرڈیننس 2016ء کے سلسلے میں ایک قانونی ضرورت ہے جس پر کام تیز ی سے جاری ہے ۔ اجلاس میں سرمایہ کاروں کی سہولت کے لئے بنائے گئے آن لائن سسٹم جو معدنیات کے ٹائٹلز کی الاٹمنٹ اس پورے عمل میں شفافیت لانے کی غرض سے متعارف کرایا گیا ہے ۔اجلاس نہایت آپریشنل مسائل کا بھی جائزہ لیا گیا اور اس میں بہتری لانے کے لئے ہدایت کی گئی ۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے اس عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ معدنی شعبے کو صوبے کی معاشی ترقی کا اہم ذریعہ بنایا جائے گا ۔ انہو ں نے کہا کہ نئے منرل آرڈیننس 2016ء کے نفاذ کے نتیجے میں بڑی تعداد میں سرمایہ کار صوبے کے معدنی شعبے میں سرمایہ کی طرف راغب ہو رہے ہیں اور اس ضمن میں مذکورہ آپریشنل قواعد ضوابط کی جلد از جلد تیاری کو حتمی شکل دی جا رہی ہے ۔ انہوں نے یقین دلایا کہ محکمہ کی ترقی کے لئے کی جانے والی کاوشیں معدنی شعبے کو شفاف انداز میں ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے بے حد مددگار ثابت ہوں گے۔