الپوری، جیپ گہری کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 4افراد جاں بحق7زخمی
ا لپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) شانگلہ ،کوڑمنگ میں ٹریفک حادثہ ، جیپ گہری کھائی میں جا گری،ایک ہی خاندان کے 4 افراد جان بحق جبکہ 7 افراد زخمی، جن میں 2کے حالات تشویشناک۔ زخمیوں میں 1 خاتون اور 4 بچے بھی شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ضلع شانگلہ کے علاقے کوڑمنگ میں علاج معالجے کے غرض سے جانے والے شاہ پور بورشٹ کے بد قسمت خاندان مقامی حکیم کے پاس سے واپسی کر رہے تھے کہ کوڑمنگ لنک روڈ میں گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد جان بحق جبکہ حادثے میں اسی گھر کے سات افراد زخمی ہوئے، جس میں دو زخمی افراد کی حالات تشویشناک بتائی جارہی ہے، زخمیوں میں ایک خاتون اور چار بچے شامل ہیں، جان بحق ہونے والوں میں اختر حسین ولد سید محمد ، سید رحمان ولد کاکے ، مسماۃ (ب) زوجہ کاکے ، مسماۃ (ح) زوجہ چڑی گل ساکنان بورشٹ شاہ پور موقع پر دم توڑ گئے جبکہ گاڑی حادثے میں زخمیوں میں چڑی گل ولد میر باز، شریف اللہ ولد چڑی گل ، مسماۃ (ش) زوجہ جہانگیر کے علاوہ معصوم بچے نعیم اللہ ولد چڑی گل ، شفیع اللہ ولد جہانگیر ، زین اللہ ولد سید رحمان اور عطاء اللہ ولد جہانگیر شامل ہیں،حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی جیپ کے ڈرائیور اختر حسین ولد سید محمد بھی موقع پر دم توڑ گئے، زخمیوں کو مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بشام منتقل کردیا اور نعشوں کو نکال کر ابائی علاقہ بورشٹ پہنچایا گیا، واقع کے ساتھ علاقہ میں غم و سوگ کا فضاء طاری ہوگیا جبکہ ایک ہی گھرانے کے چارجنازے اٹھے توموجود تمام افراد کے انکھیں اشکبار تھیں،واقعے میں شدید زخمی جس کی حالات تشویشناک بتائی جارہی ہے ان کو سیدوشریف ہسپتال سوات منتقل کیا گیا ہے، افسوس ناک ٹریفک حادثے پر شانگلہ سے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عباداللہ ، صوبائی وزیر سیاحت حاجی عبد المنعم ، اے این پی کے حاجی سدید الرحمن اور دیگر سیاسی اور سماجی رہنماؤں نے انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیااور اپنے اپنے الگ الگ پیغامات میں کہا کہ ہم سب اس مصیبت کی گھڑی میں غمزدہ خاندان کے تکلیف میں برابر کے شریک ہیں۔