گولڈن سرکل ، خوبصورت نظاروں سے بھرپور دلکش مقام
آئس لینڈ (مانیٹرنگ ڈیسک) ہماری زمین پر جا بجا قدرت کے خوبصورت رنگ بکھرے ہیں جنہیں دیکھ کر کوئی بھی مسحور ہوسکتا ہے۔ ایسے ہی ایک دلکش مقام آئس لینڈ میں واقع گولڈن سرکل ہے۔ آئیے آپ کو یہاں لیے چلتے ہیں۔کہیں برفانی وادیاں تو کہیں شفاف آبشاریں رنگا رنگ تضاد نے کرہ ارض کو انسانوں کے لیے انتہائی پرکشش بنا رکھا ہے۔ جنوبی آئس لینڈ میں واقع گولڈ سرکل قدرت کا ایسا شاندار شاہکار ہے جہاں پہنچتے ہی انسان خود کو بھول کر قدرت کے بنائے ان فن پاروں میں کھو جاتا ہے۔گل فوس آبشار ، سٹروکر اور گیسر قدرت نے جیسے ہر رنگ یہاں ہی بکھیر دیئے ہوں۔ گل فوس آبشار کا نیلگوں پانی جب سورج کی کرنوں کو راستہ دیتا ہے تو قوس و قزح کا شاندار نظارہ دیکھ کر سیاح پلکیں جھپکنا بھول جاتے ہیں۔ اسی علاقے میں ایک اور مقام سٹروکر ہے جہاں پانی ہر چھ سے دس منٹ بعد پندرہ فٹ تک اوپر اچھلتا ہے۔ پانی کے اس خوبصورت نظارے سے سیاح خوب محظوظ ہوتے ہیں۔ گرم پانی کی جھیلیں بھی یہاں پائی جاتی ہیں۔