چارسدہ میں معمولی تکرار کا شاخسانہ ،مخالف قتل

چارسدہ میں معمولی تکرار کا شاخسانہ ،مخالف قتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ (بیورورپورٹ)زبانی تکرار پر طیش میں آکر چھری کے وار سے شقی القلب نے مخالف کو قتل کر ڈالا ۔سڑک پار کرنے والا شخص تیز رفتار بے قابو موٹر سائیکل سوار نے ٹکر مار کر بری طرح زخمی کر دیا جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔ علاقہ سعید آباد شبقدر میں مبینہ قاتل سبحان اللہ ولد عسکر نے زبانی تکرار پر طیش میں آتے ہی چھری کے پے درپے وار وں سے حنیف الرحمان کو قتل کیا ۔ شبقدر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ۔تھانہ سرڈھیری کے حدود مردان چارسدہ روڈ پر حاجی شیر دل خان کو اس وقت ایک تیز رفتار اور بے قابو موٹر سائیکل سوار نے ٹکر ماری جب وہ سڑک پار کررہے تھے ۔ واضح ہو کہ شام کے اندھیرے میں موٹر سائیکل سوار نے ہیڈ لائٹ روشن کئے بغیر تیزی سے موٹر سائیکل دوڑا رہا تھا کہ اس دوران شیر دل خان سے بے قابو حالت میں ٹکر ا گیا جس سے وہ بری طرح زخمی ہو گئے ۔ مجروح کو ہسپتال پہنچا یا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔