پرویز مشرف لال مسجد کیس میں اشتہاری قرار
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) اسلام آباد کی عدالت نے لال مسجد کیس میں مسلسل حاضری پر سابق صدر پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دیدیا ۔ایکسپریس نیوز کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج عبدالقادر میمن کی عدالت نے لال مسجد کیس میں ملزم پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے انکے ضامنوں کی ضمانتیں اور شورٹی بانڈز بھی ضبط کرنے کا حکم سنا دیا ۔عدالت نے ملزم کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ اور صدارتی استثنیٰ کی درخواست کو بھی غیر موثر قرار دیدیا ۔ ایڈیشنل سیشن عدالت نے فیصلہ 25جون کو محفوظ کیا تھا جسے آج سنا یا گیا ہے ۔
پرویز مشرف