افغان صدر کا بھارتی زبان بولنا ان کی حیثیت کے منافی ہے، خواجہ آصف

افغان صدر کا بھارتی زبان بولنا ان کی حیثیت کے منافی ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد (آئی این پی)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ افغان صدر بھارت کی زبان بول رہے ہیں جو کہ ان کی حیثیت کے منافی ہے‘انہیں پاکستان کے خلاف بیانات نہیں دینے چاہئیں۔ہفتہ کو افغان صدر کے بھارت میں پاکستان مخالف بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ افغان صدر اشرف غنی نے بھارت جا کر انہی کی زبان بولنا شروع کر دی ہے جو کہ غلط اورص ان کی حیثیت و مرتبے کے منافی ہے انہوں نے کہا کہ اشرف غنی کو پاکستان کے خلاف بیانات نہیں دینے چاہئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت اور افغانستان کو بغیر کسی تاخیر کے چاہ بہار بندرگاہ کا استعمال شروع کردینا چاہیے۔

خواجہ آصف

مزید : پشاورصفحہ اول