929حجاج کرام 3 پروازوں سے پشاور پہنچ گئے

929حجاج کرام 3 پروازوں سے پشاور پہنچ گئے

پشاور( پاکستان نیوز)حج کی سعادت حاصل کرنیوالے 929حجاج کرام پہلی تین پروازوں کے ذریعے باچاخان انٹرنیشنل ایئر پورٹ پشاورپہنچ گئے۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز(PIA)کی فلائٹ نمبرPK-736 میں320حجاج کرام،شاہین کی فلائٹ نمبر NL-2003میں314جبکہ سعودی ایئرلائنزکی فلائٹ نمبرSV-794میں295حجاج کرام باچاخان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاور پہنچے گئے۔ ایئر پورٹ منیجرطاہرسکندر،چیف سیکورٹی آفیسرشادنوازخٹک ،ڈپٹی ایئرپورٹ منیجرسیدلطیف الحق،پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنزکے جنرل منیجرقمرشمیم،ڈسٹرکٹ منیجرابراہیم یوسفزئی اورسٹیشن منیجرایازخان نے PIAکی پہلی پروازمیں آئے حجاج کرام کوایئرپورٹ پرمبارکباددیتے ہوئے خوش آمدیدکہا،شاہین ایئرلائنزکے ریجنل ڈائریکٹر،منیجرآپریشن اورسٹیشن منیجرنے جبکہ سعودی ایئرلائنزمیںآئے حجاج کرام کوباچاخان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاور انتظامیہ نے خوش آمدیدکہا۔اس موقع پرایک بار پھرایئرپورٹ منیجرطاہرسکندرنے حجاج کرام اورمسافروں کے لواحقین سے درخواست کرتے ہوئے کہاہے کہ چونکہ باچاخان انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں توسیع وتعمیرکے کام کے باعث جگہ کی انتہائی قلت ہے اسلئے حجاج کرام کولینے کیلئے خاندان کاایک فردتشریف لائیں تاکہ معمول کی پروازوں سے سفرکرنیوالے مسافروں کومشکلات کاسامنانہ ہو۔

مزید : پشاورصفحہ اول