تعلیمی بورڈ ملتان کے تحت انٹر میڈیٹ کے رزلٹ کی تقریب کی جھلکیاں (اعجا ز مرتضیٰ سے )
*انٹر میڈیٹ کے رزلٹ کے تقریب میں ملتان آرٹس کونسل کا ہال کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔
*تحریک پاکستان میں مسلمانوں کی قربانیوں کی تصویری جھلکیاں دکھائی گئیں۔(بقیہ نمبر6صفحہ12پر )
*قائداعظمؒ ‘ علامہ اقبال ؒ اور سرسید احمد خان ؒ کے پورٹریٹ آویزاں کئے گئے تھے۔
*ملی نغموں پر بچوں نے رقص پیش کیا‘ تقریب کے شرکا نے خوب داد دی ۔
*جنرل سائنس گروپ طلبا میں اول پوزیشن لینے والے وقاص رؤف کی وفات پر ان کے والد نیاز محمد نے گولڈ میڈل ‘سرٹیفکیٹ ‘گلدستہ اور کیش انعام وصول کیا ‘ نیاز محمد آنکھیں بھر آنے پر ہال میں موجود تمام شرکا کی آنکھیں نم ہو گئیں‘ماحول سوگوار ہو گیا۔
*تعلیمی بورڈ ملتان کے حکام نے اس بار ہوٹل میں کھانا دینے کی بجائے ملتان آرٹس کونسل کے سٹیج کے پیچھے ہی ریفریشمنٹ کا انتظام کیا۔
*صوبائی وزیر آصف سعید منہیس صحافیوں کے سوالات کا صحیح جواب نہ دے سکے اور جلدی سے ریفریشمنٹ کے لئے چلے گئے ۔
*تقریب میں غریب والدین کے بچوں کو پوزیشنیں ملنے پر ہال شرکا نے زبردست تالیاں بجائیں ۔
*تقریب میں ملٹی میڈیا پروجیکٹر کے ذریعے تعلیمی بورڈ ملتان کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔
جھلکیاں