پری انجینئرنگ گروپ طلباء میں فرسٹ پوزیشن لینے والے انس رشید کے والد ٹی وی مکینک عبدالرشید کو خصوصی طور پر سٹیج پر بلایا گیا

پری انجینئرنگ گروپ طلباء میں فرسٹ پوزیشن لینے والے انس رشید کے والد ٹی وی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سٹاف رپورٹر ) تعلیمی بورڈ ملتان کے انٹر میڈیٹ پری انجینئر نگ گروپ(بقیہ نمبر7صفحہ12پر )
طلبا میں فرسٹ پوزیشن لینے والے انس رشید کے والد ٹی وی مکینک عبدالرشید کو بھی خصوصی طور پر سٹیج پر بلایا گیا ‘ انس رشید نے بتایا کہ والد عبدالرشید ٹی وی مکینک ہیں جو مشکل حالات کے باوجود اسے اعلیٰ تعلیم دلانے کے لئے کوشاں ہیں‘واضح رہے کہ عبدالرشید کے پاس موٹر سائیکل بھی نہیں ہے اور وہ ابھی تک سائیکل ہی استعمال کر رہے ہیں‘ عبدالرشید نے کافی عرصہ خونی برچ چوک کے قریب چھوٹی سی دکان قائم کئے رکھی ‘عبدالرشید نے بتایاکہ بیٹے کو پوزیشن ملنے پر وہ بے حد خوش ہیں ‘ وہ سمجھتے ہیں کہ انہوں نے زندگی بھر دن رات محنت کی ‘مصائب کا سامنا کیا تو آج انہیں اس کا صلہ مل گیا ہے‘ دریں اثنا پری میڈیکل طلبا گروپ میں اول پوزیشن لینے والے انزل اشفاق کے والد سکیورٹی گارڈ اشفاق حسین کو بھی مثال بنا کر سٹیج پر بلا یا گیا اورخراج تحسین پیش کیا گیا‘ اشفاق حسین کے 9بچے ہیں ‘ اس موقع پر اشفاق حسین خوشی سے پھولا نہیں سما رہا تھا ۔
ٹی وی مکینک