ملتان بورڈ کے تحت انٹر امتحان پاس کرنیوالے 34 ہزار 547 امیدواروں میں سے 4215 اے پلس 5054 اے، 8379 بی گریڈ حاصل کرنے میں کامیاب

ملتان بورڈ کے تحت انٹر امتحان پاس کرنیوالے 34 ہزار 547 امیدواروں میں سے 4215 اے ...

ملتان(سٹاف رپورٹر) انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2016 ء میں ملتان تعلیمی بورڈ کے تحت امتحان پاس کرنیوالے 34 ہزار 457 امیدواران میں سے 4215 امیدواران(بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

اے پلس (A+) گریڈ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ 5054 امیدواران اے گریڈ 8379 امیدواران بی گریڈ ‘10817 امیدوار سی گریڈ‘ 5697 امیدواران ڈی گریڈ اور 200 امیدواران ای گریڈ میں پاس ہوئے جبکہ 95 امیدواران ایسے بھی تھے جو کوئی بھی گریڈ حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ تاہم پاس قرار دئے گئے انٹرمیڈیٹ امتحان میں سب سے زیادہ3004 اے پلس گریڈ پری میڈیکل گروپ کے امیدواران نے حاصل کئے جبکہ پری انجینئرنگ گروپ کے 965 امیدواران اے پلس گریڈ حاصل کر سکے۔ جنرل سائنس گروپ میں 86 ‘ کامرس گروپ میں 67 اور آرٹس گروپ میں 93 امیدواران نے اے پلس گریڈ حاصل کیا۔

اے پلس

مزید : ملتان صفحہ آخر