ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں گرمی کا سلسلہ برقرار درجہ حرارت 38.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ رات کے اوقات میں خنکی کا سلسلہ شروع
ملتان، راجن پور (خبر نگار، ڈسٹرکٹ رپورٹر) ملتان اور گردونواح میں درجہ حرارت میں اضافے کے ساتھ گرمی کا سلسلہ بھی برقرار ہے۔ ہفتہ کے روز ملتان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ دن کے(بقیہ نمبر40صفحہ7پر )
اوقات درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ سے معمولات زندگی متاچر ہیں۔ واضح رہے کہ بھادوں کی روایتی گرمی کا مہینہ اختتام پذری ہو چکا ہے۔ مگر ملتان میں دن کے اوقات درجہ حرارت میں اضافے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ جبکہ دن کے مقابلے میں رات وقت خنکی کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔ ملتان میں گذشتہ روز کم سے کم درجہ حرارت 27.7ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ راجن پور سے ڈسٹر کٹ رپورٹر کے مطابق موسم کی تبدیلی ،گذشتہ روز سخت گرمی رہی لُو بھی چلتی رہی ،سخت گرمی سے شہری ،چر ند پر ند سبھی پریشان ،انسان وحیوان سائے کی تلاش میں رہے جبکہ سڑکوں اور مارکیٹیں بھی سنسان رہیں ۔