بورے والا پولیس مقابلہ کیس کی سماعت 24ستمبر تک ملتوی
بورے والہ ( نمائندہ پاکستان ) بورے والا۔ تھانہ سٹی کے علاقہ نیو ماڈل ٹاون میں ہونے والے پولیس مقابلے کی جوڈیشل(بقیہ نمبر42صفحہ7پر )
انکوائری سیشن جج کے حکم پر آج سول جج بورے والا کامران احمد ریحان کی عدالت میں ہوئی۔ اور پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے پانچ ڈاکووں کے ورثاء میں سے تین کس کے ورثاء عدالت میں پیش ہوئے۔ جبکہ پولیس کی طرف سے سابق ایس ایچ او تھانہ سٹی شوکت مان،ایس ایچ او تھانہ ماڈل ٹاون طاہر عزیز ، سابق ایس ایچ او تھانہ صدر رانا محمد سلیم، ڈی ایس پی لیگل قدیر احمد پیش ہوئے۔ سول جج نے آئندہ فریقین کے بیان اور دلائل سننے کے لئے 24ستمبر کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔