میاں برادران کی لوٹ مار سیاست نے ملک کو کنگال کردیا ‘ چوہدری سرور

میاں برادران کی لوٹ مار سیاست نے ملک کو کنگال کردیا ‘ چوہدری سرور

ٹھٹھہ صادق آباد ( نمائندہ پاکستان ) پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈرحلقہ پی پی 219جہانیاں میاں جاوید جہانیہ نے سابق گورنر پنجاب وپاکستان تحریک کے مرکزی رہنما چوہدری محمد سرور سے ملاقات کی،اس موقع پر علاقائی سیاسی صورتحال اور تحریک انصاف کے احتساب مارچ میں شرکت بارے تبادلہ خیال کیا گیا،اس موقع پر چوہدری محمد سرور نے کہا کہ میاں برادران کی کرپشن ،(بقیہ نمبر34صفحہ7پر )

لوٹ مار کی سیاست نے ملک کو کنگال کردیا ہے،کرپٹ حکمرانوں کو احتساب سے کوئی نہیں بچاسکتا،تحریک انصاف کا احتساب مارچ کرپٹ حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا،اس موقع پر ٹکٹ ہولڈر پی پی 219جہانیاں میں جاوید جہانیہ نے کہاکہ ملک بھر کی طرح حلقہ پی پی219جہانیاں سے بھی تحریک انصاف کے کارکنان احتساب مارچ میں بھر پور شرکت کریں گے، اس موقع پر تحریک انصاف خانیوال کے ضلعی صدر پیر ظہور حسین قریشی،مصدق حسین شاہ،علی عباس شاہ،ٹکٹ ہولڈر پی ٹی آئی میاں چنوں چوہدری شوکت علی سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر