وزیر اعلیٰ سندھ سے آسٹریلوی ہائی کمشنر کی ملاقات

وزیر اعلیٰ سندھ سے آسٹریلوی ہائی کمشنر کی ملاقات

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے آسٹریلوی ہائی کمشنر مس مار گریٹ ایڈمسن نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران آسٹریلوی ٹریڈ کمشنر طاہر محمود بھی موجود تھے ۔اس موقع پر سید مراد علی شاہ نے آسٹریلوی سرمایہ کاروں کو سندھ میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے فائدہ اٹھانے کی دعوت بھی دی ۔انہوں نے کہاکہ توانائی ،زراعت، لائیو اسٹاک اور ایریگیشن میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم سرمایہ کاروں کو سکیورٹی سمیت ہر طرح کا بھر پور تعاون فراہم کریں گے ۔

مزید : پشاورصفحہ اول