حلیمہ قتل کیس، ملزم رضوان اور اسکی اہلیہ پر فرد جرم عائد

حلیمہ قتل کیس، ملزم رضوان اور اسکی اہلیہ پر فرد جرم عائد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کی مقامی عدالت نے حلیمہ قتل کیس کے ملزم رضوان اور اسکی اہلیہ سونیا پر فرد جرم عائد کر دی ہے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ کی عدالت میں حلیمہ قتل کیس کی سماعت ہوئی ۔ عدالت نے ملزم رضوان اور اسکی اہلیہ سونیا پر فرد جرم عائد کر دی ۔ عدالت نے ملزمان کو فرد جرم پڑھ کر سنایا اور ملزمان سے استفسار کیا کہ پچیس مئی 2016 کو آپ دونوں نے دہلی کالونی میں حلیمہ کو قتل کیا ۔ کیا آپ اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہیں ۔ ملزمان نے انکار جرم کرتے ہوئے کہا کہ حلیمہ کا قتل ہم نے نہیں کیا ۔ عدالت نے ملزمان کے صحت جرم سے انکار پر یکم اکتوبر تک گواہان کو طلب کر لیا ۔عدالت نے حکم دیا کہ ملزمان کے وکلا کو گواہان کے بیانات کی مکمل نقول فراہم کی جائیں ۔ ملزمان پر عبداللہ کی والدہ حلیمہ کے قتل کا الزام ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ اول