پانامہ لیکس ، سانحہ ماڈل ٹاؤن حکمرانوں کے گلے کا پھندہ ہیں، ذوالفقار کھوسہ

پانامہ لیکس ، سانحہ ماڈل ٹاؤن حکمرانوں کے گلے کا پھندہ ہیں، ذوالفقار کھوسہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازیخان (بیورورپورٹ) پانامہ لیکس اور سانحہ ماڈل ٹاؤن حکمرانوں کے گلے کا پھندہ تحریک قصاص اور تحریک احتساب صحیح ہیں لیکن
(بقیہ نمبر33صفحہ7پر )
عوامی بیداری سے تحریکیں کامیاب ہوتی ہیں ۔ترکی کے عوام کی طرح عوام کو سٹرکوں پر آنا ہوگا حزب اختلاف کے جلسوں کا جلسیوں میں تبدیل ہونا عوام کی مایوسی ظاہر کررہاہے جس کا فائدہ میاں صاحبان کو ہورہاہے ۔لیکن عوام حکومت اور حکومتی پالیسیوں سے بھی مایوس ہیں نوازحکومت روزمرہ کی بنیاد پر فیصلے کرتی ہے میں نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ نوازحکومت بلدیاتی نمائندوں کو اختیار ات نہیں دے گی شریف برادران اپنے ممبران اسمبلی کو بھی منہ نہیں لگاتے آج بھی توانائی بحران تھانہ اور پٹوار کلچر اور کرپشن برقرار دونوں شریفوں کے وعدے کہاں گئے پاکستان کی ترقی کے سفر کے دعویدار بتائیں کہ ملک کے پسماندہ علاقوں میں پینے کا پانی تک کیوں نہیں ملتا ان خیالات کا اظہار سابق گورنر پنجاب سینیٹر سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ نے کھوسہ ہاؤس ڈیرہ غازیخان میں صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ نے کہا کہ گزشتہ تین سالوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ترقی کے سفر کا ڈھنڈورا پیٹا جاتاہے۔جبکہ پسماندہ علاقوں میں عوام کو پینے کا صاف پانی تک میسر نہیں لاہور میں اورنج ٹرین منصوبے پر 200ارب کرپشن کا راستہ ہے انہوں نے کہا عوام متبادل قیادت کی تلاش میں ہیں عوام کے صبرکا پیمانہ لبریز ہواتو وہ حکمرانوں کے درودیوار ہلادینگے۔
ذوالفقار کھوسہ