56 نئی یوسیز کو عارضی طور پر پرانی یونین کونسلوں سے منسلک کرنیکا فیصلہ

56 نئی یوسیز کو عارضی طور پر پرانی یونین کونسلوں سے منسلک کرنیکا فیصلہ

ملتان (خبر نگار) ضلعی انتظامیہ نے نئی حلقہ بندی کے تحت ضلع ملتان میں 56 نئی وجود میں آنے والی یونین کونسلوں کا کام چلانے کیلئے انہیں عارضی بنیادوں پر پرانی یونین کونسلوں سے منسلک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈی سی او محی الدین سیال کی طرف سے پرانی یونین کونسلوں کے سیکرٹریوں کو نئی یونین کونسلوں کے ساتھ باقاعدہ منسلک کر دیا گیا ہے اور انہیں نئی یونین کونسلوں کے شہریوں کے مسائل (بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

بھی حل کرنے ہدایت کی گئی ہے۔ جبکہ نئی یونین کونسلوں کے دفاتر کے قیام اور فرنیچر کی خریداری کیلئے 5 لاکھ روپے فی یونین کونسل اور پرانی یونین کونسلوں کیلئے 1 لاکھ روپے فی یونین کونسل کے حساب سے فنڈز جاری کر دیئے گئے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر