شیر شاہ ٹاؤن نقشہ برانچ کیلئے 1کروڑ روپے ریکوری کا ہدف مقرر
ملتان(خبرنگار)شیر شاہ ٹاؤن انتظامیہ نے نقشہ برانچ کیلئے رواں مالی سال2016-17ء کی مد میں 1 کروڑ روپے کی ریکوری کا ہدف مقرر کردیا ہے ذرائع کے مطابق شیر شاہ ٹاؤن کی نقشہ برانچ کیلئے گذشتہ مالی سال2015-16ء کیلئے(بقیہ نمبر28صفحہ12پر )
90لاکھ روپے کی ریکوری کا ہدف مقرر کیا گیا تھا اور30جون2016ء تک نقشہ برانچ نے گھریلو،کمرشل اور صفتی نقشوں کی مد میں1کروڑ روپے سے زائد آمدنی حاصل کی جبکہ اب رواں مالی سال کیلئے10 فیصد اضافے کے ساتھ 1کروڑ روپے کا ریکوری ٹارگٹ مقرر کردیا گیا ہے۔ٹاؤن انتظامیہ کی طرف سے ٹاؤن آفیسر پلاننگ اینڈ کوارڈینیشن کو ریکوری ٹارگٹ کے حصول کیلئے خصوصی پلان ترتیب دینے اور غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی تیز کرنے کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔
ہدف مقرر