اولپنڈی بورڈ ،انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے نتائج ،طالبات بازی لے گئیں ،کامیابی کا تناسب 56.95فیصد رہا

اولپنڈی بورڈ ،انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے نتائج ،طالبات بازی لے گئیں ...

راولپنڈی (نیوزرپورٹر) راولپنڈی بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2016 میں طالبات نے میدان مارلیا پہلی تینوں پوزیشنوں پر طالبات کامیاب ہوئیں،58755طلباء و طالبات نے امتحانات میں شرکت کی جن میں سے 33460امیدوار کامیاب ،25113فیل ہوئے کامیابی کا تناسب 56.95فیصد رہا،177طلباء و طالبات پر نقل کرنے کے کیس بنائے گئے،1269امیدوار امتحانات سے غیرحاضر رہے،پنجاب کالج فاروویمن سیٹلائیٹ ٹاؤن راولپنڈی کی طالبہ یسریٰ بنت حفیظ رول نمبر718704نے 1041نمبر لیکر بورڈ بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی،منیر انٹرمیڈیٹ گرلز کالج چکوال کی طالبہ نمبر ممتاز رول نمبر706663نے1040نمبر لیکر دوسری پوزیشن لی جبکہ پنجاب کالج فارگرلز چکوال کی طالبہ ملائیکہ زمردخان نے رول نمبر706541نے 1034نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی ،پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کرنے کے حوالے سے گورنمنٹ وقار النساء کالج کے ڈاکٹر عبدالقدیر آڈیٹوریم میں تقریب منعقد کی گئی جس خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت پنجاب راجہ اشفاق سرور نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی صوبے میں تعلیم کیلئے کی گئی کاوشیں رنگ لا رہی ہیں . انہو ں نے کہا کہ راولپنڈی ڈویژن میں گورنمنٹ سیکٹر کے کالجز کے طلباء وطالبات نے پانچ پوزیشنیں حاصل کیں. جس پر اساتذہ 249 طلباء و طالبات مبارکباد کے مستحق ہیں. انہو ں نے کہا کہ ہونہار طلباء و طالبات کی جتنی حوصلہ افزائی کی جائے کم ہے کیونکہ نوجوان نسل نے آنے والے وقت میں ملک کی باگ ڈور کو سنبھالنا ہے . انہو ں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف بہت سازشیں ہو رہی ہیں ہم سب نے مل کر ان سازشوں کا قلع قمع کرنا ہے.تقریب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) میٹروپولیٹن راولپنڈی کے صدر سردار نسیم 249 مسلم لیگ (ن) کے رہنما ڈاکٹر جمال ناصر249 اراکین صوبائی اسمبلی راجہ حنیف ایڈوکیٹ249 زیب النساء اعوان 249 لبنی ریحان 249 تحسین فواد249 مسلم لیگی رہنما راحت مسعود قدوسی 249 رمیش سنگھ اروڑہ 249چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی ڈاکٹر محمد ظریف249 ڈائریکٹر کالجز راولپنڈی ملک محمد اصغر249 سیکرٹری راولپنڈی بورڈ راجہ جواد249 تعلیمی اداروں کے سربراہان 249 پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلباء وطالبات کے والدین اور طلباء وطالبات کی بڑی تعداد موجود تھی .صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت راجہ اشفاق سرو رنے کہا کہ پاکستان کے خلاف ہونے والی سازشوں کو سمجھنے کی ضرورت ہے تاکہ دشمنو ں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا جاسکے . انہو ں نے کہا کہ سی پیک منصوبے مکمل ہونے کے بعد پاکستان کی معیشت مضبوط ہو گی اور روزگار کے مواقع میں اضافہ ہو گا . انہو ں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان ترقی یافتہ ملکوں کی صف میں کھڑا ہو گا . اور یہ ملک قرض لینے والوں میں نہیں بلکہ قرض دینے و الے ممالک میں شامل ہو گا . انہو ں نے کہا کہ سی پیک منصوبے بہت اہمیت کا حامل ہے جس میں چین 249 روس اور سنٹرل ایشیا کے ممالک راہ گزرسے پانچ ارب روپے کی تجارت کیا کریں گے . اور اس طرح ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا . صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف پنجاب کے دس کروڑ عوام کی صحت اور تعلیمی انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیئے ہمہ وقت کوشاں ہیں . اور حکومت پنجاب ہنر مند طلباء وطالبات کی حوصلہ افزائی کے لیئے لیپ ٹاپ کی تقسیم 249 تعلیمی اخراجات 249 سکالر شپ اور سٹوڈنٹ لون فراہم کر رہی ہے . انہو ں نے نمایاں پوزیشین حاصل کرنے والے طلباو وطالبات کو وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے خصوصی مبارکباد دی . اور گولڈ میڈل 249 لیپ ٹاپ249 کیش پرائز اور اسناد تقسیم کیں .

مزید : پشاورصفحہ اول