محرم الحرام کے دوران ترقیاتی کاموں کیلئے ٹھیکوں کی بندر بانٹ

محرم الحرام کے دوران ترقیاتی کاموں کیلئے ٹھیکوں کی بندر بانٹ

ملتان (خبرنگار ) شیر شاہ ٹاؤن انتظامیہ کی ملی بھگت کے باعث ٹھیکیداروں نے محرم الحرام کے دوران ترقیاتی و مرمتی کاموں کو بھی نہ بخشا 65 لاکھ روپے مالیت کی 19 سکیموں پرپول کر کے من پسند ٹھیکیداروں میں فل ریٹ پر بندر بانٹ کر لی گئی اور سرکاری خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا ۔ شیر شاہ ٹاؤن کے شعبہ آئی اینڈ ایس نے ٹاؤن کی حدود میں مختلف علاقوں کی امام بارگاہوں کے ارد گرد محرم (بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

روٹس کے ترقیاتی و مرمتی سکیموں کی مد میں 65 لاکھ روپے مالیت کی 19 سکیموں کے ٹینڈر گزشتہ روز طلب کیے تھے ۔ بتایا گیا ہے کہ سجاد بھٹہ نامی ٹھیکیدار نے انتظامیہ کی آشیرباد سے تمام سکیمیں ٹھیکیداروں کے درمیان پول کرا دیں اورپول کی رقم تقسیم کر کے من پسند ٹھیکیداروں کو فل ریٹ پر سکیمیں بندر بانٹ کر دی گئی ۔ بتایا گیا ہے کہ ٹھیکیداروں کے مابین مقابلہ بازی نہ ہونے اور فل ریٹ پر ٹینڈر جانے سے خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچا ہے جبکہ شیرشاہ ٹاؤن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تمام ٹینڈر قواعد و ضوابط کے باعث اوپن کیے گئے ہیں ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر