ہیڈ پنجند کے قریب تیز رفتار بس الٹ گئی ‘ خاتون سمیت 3 مسافر جاں بحق

ہیڈ پنجند کے قریب تیز رفتار بس الٹ گئی ‘ خاتون سمیت 3 مسافر جاں بحق

اوچشریف (نمائندہ پاکستان ، سٹی رپورٹر )قومی شاہرا ہ پر ہیڈ پنجند کے قریب تیز رفتار مسافر کوچ الٹ گئی ،خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ،15 افراد زخمی ، ریسکیو ٹیموں نے جاں بحق ہونے والے افراد کی نعشوں اور زخمیوں کو اوچ شریف اور علی پور کے اسپتالوں میں پہنچایا ، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، مسافر کوچ کراچی سے پشاور جا رہی تھی کہ حادثہ کا شکار ہو گئی ۔قومی شاہراہ ہیڈ پنجند کے مقام پر (بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

کراچی سے پشاور جانے والی مسافر کوچ گزشتہ صبح تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے قلابازیاں کھاتے ہوئے گڑھے میں جا گری ، جس کے نتیجہ میں تلہ گنگ کی رہائشی خاتون عاصمہ بتول ، راول پنڈی کے رہائشی منصور الحق اور کراچی کے رہائشی محمد اکرم جاں بحق جبکہ ثاقب حسین ، عارف حسین ، شیراز خان ، پروین بی بی ، محمد نصیر ، گل زیب خان ، نذیر احمد ، شیر خان سمیت 15افراد زخمی ہو گئے ، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ، اور حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی نعشوں اور زخمیوں کو اوچ شریف اور علی پور کے اسپتالوں میں پہنچا یا ، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی ، حادثہ کے بعد بس ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر