مانیٹرنگ میں سُستی،میرج فنکشنز ایکٹ2016 کی خلاف ورزی عروج پر پہنچ گئی

مانیٹرنگ میں سُستی،میرج فنکشنز ایکٹ2016 کی خلاف ورزی عروج پر پہنچ گئی

ملتان(خبرنگار)ضلعی و ٹاؤنز انتظامیہ کی طرف سے مانیٹرنگ میں سستی کے باعث میرج کلبوں،ہوٹلوں میں میرج فنکشنز ایکٹ2016کی خلاف ورزی کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا ہے مانیٹرنگ عملے کی ملی بھگت سے ون ڈش سمیت اوقات کار کی خلاف ورزی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔صوبائی حکومت کی طرف سے پنجاب میرج فنکشنز ایکٹ2016ء پر صوبہ بھر کی ضلعی حکومتوں کو سختی سے عملدرآمد کروانے (بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

کے احکامات جاری کئے گئے ہیں عید الاضحی کے بعد ضلع ملتان میں شادی تقریبات کا سلسلہ زور پکڑگیا ہے۔ضلعی حکومت کی طرف سے میرج فنکشنز ایکٹ2016ء پر عملدرآمد کا ٹسک متعلقہ ٹاؤنز کو سونپا گیا ہے اور ٹاؤن کی طرف سے مانیٹرنگ آفیسران و سٹاف بھی تعینات ہے مگر اس میں شادی کی تقریبات رات گئے تک جاری رہنما معمول بن چکا ہے میرج کلبوں میں باہر کی لائٹس بجھا کر شادی تقریبات رات10بجے کے بعد بھی جاری رہتی ہیں جبکہ مانیٹرنگ عملہ کی ملی بھگت سے ون ڈش پالیسی کی خلاف ورزی کا سلسلہ بھیء جاری ہے بتایا گیا ہے کہ میرج کلب مالکان نے ون ڈش پالیسی کی خلاف ورزی،بارے باقاعدہ ریٹس مقرر کررکھے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر