گیسٹرو کے مرض میں مبتلا190مریض ملتان،خانیوال کے ہسپتالوں میں داخل

گیسٹرو کے مرض میں مبتلا190مریض ملتان،خانیوال کے ہسپتالوں میں داخل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان،خانیوال(وقائع نگار،نمائندہ پاکستان) گیسٹرو کے مرض میں مبتلا163مریضوں کو ملتان کے مختلف سرکاری ہسپتالوں میں داخل کروایا گیا ہے جن میں سے65مریضوں کو (بقیہ نمبر48صفحہ7پر )
ابتدائی طبی امداد کی سہولت فراہم کرنے کے بعد صحت یاب ہونے پر ڈسچارج کردیا گیا ہے۔مذکورہ مرض میں مبتلا مریضوں کو گزشتہ روز نشتر ہسپتال،سول ہسپتال،شہباز شریف جنرل ہسپتال،فاطمہ جناح خواتین ہسپتال اور چلڈرن کمپلیکس میں داخل کروایا گیا تھا۔واضع رہے ان کی روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ صوبائی صحت حکام کو ارسال کردی گئی ہے۔خانیوال اور گردو نوا ح میں 27افرا د گیسٹروکے مرض میں مبتلا ہو گئے جن میں خوا تین بھی شامل ہیں تما م متاثرہ مریضو ں کو ریسکیو 1122اوردوسرے ذرائع ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوا ٹر ہسپتا ل داخل کروا دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے متاثرہ مریضو ں میں رمضا ن ، اللہ رکھا ، ریحا نہ ،کلثوم ، ارشاد ، اختر، را بعہ و دیگر شامل ہیں۔
گیسٹرو