ملکی دولت لوٹنے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں‘ امان اﷲ دریشک

ملکی دولت لوٹنے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں‘ امان اﷲ دریشک

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ہمارے علاقے کی ترقی کیلئے خصوصی توجہ دی ہے موجودہ حکومت کوہمارے علاقے کی ترقی میں کوئی دِلچسپی نہیں ہے وہ صرف اور صرف مال بنانے میں لگے ہوئے ہیں شریف برادارن پانامہ لیکس میں بری طرح پھنس چکے ہیں عوام کوان کااحتساب چاہیئے ملکی دَولت لوٹنے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں بھٹو صاحب نے راجن پور کی غریب(بقیہ نمبر31صفحہ7پر )

عوام کوٹھیڑی کالونی میں 5 مرلہ اسکیم کے تحت گھر دیئے ٹھیڑی کوسب سے پہلے میں نے اپنے دورِاقتدار میں بجلی دی اور روڈز کاکام کروایا اسکول دیئے یہاں پر جتنے بھی ترقیاتی کام ہوئے ہیں میں نے اپنے دَور اقتدار میں کئے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی نے غریبوں کیلئے بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام دیا یہ باتیں سابق ایم پی اے وسینئر راہنماء پاکستان پیپلز پارٹی سردار محمدامان اللہ خان دریشک نے ٹھیڑی کالونی میں اکمل شاہ صاحب کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہیں ان کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ سیاست کوعبادت سمجھ کرعوام کی خدمت کی ہے۔ سید محمداکمل شاہ نے مسلم لیگ ن چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت پر میں انہیں خوش آمدید کہتا ہوں۔اجتماع سے ممبر صوبائی کونسل پاکستان پیپلز پارٹی سردار فاروق امان اللہ خان دریشک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک نظریاتی اور غریب عوام کی جماعت ہے اس پارٹی نے ہمیشہ مزدور کسان اور غریب کی بات کی ہے بلاول بھٹو زرداری نوجوانوں اور غریب مزدور پسے ہوئے طبقے کے لیڈر ہیں پی ایس ایف کے ضلعی صدر شفقت اللہ دریشک نے کہا کہ ہمارے قائد بلاول بھٹو زرداری نوجوانوں کی نمائندگی کرتے ہیں ۔اس موقع پر سیداکمل شاہ نے کہا کہ سردارامان اللہ خان دریشک اور سردار فاروق امان اللہ خان دریشک کی شرافت اور دیانتداری کی سیاست سے متاثر ہوکر سینکڑوں ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن چھوڑ کر پی پی پی میں شمولیت اختیار کی ہے اور ہم ان کی قیادت پر مکمل اعتماد کااظہار کرتے ہیں اس موقع پر شاہدواسوانی،راشد جتوئی ،نذیردریشک موجود تھے اعلان کرنے والوں میں افتخار حسین ایڈووکیٹ،منظور حسین ناصر،ماسٹر عبدالرزاق،محمداجمل دریشک، سید مختیار حسین ،علی گوہر،محمداسماعیل،مرید حسین ،محمدعامر شیخ،سید فرحت عباس شاہ سجاد حسین ،اعجاز حسین ،ریاض حسین زرگر بھی شامل تھے ۔

امان اﷲ دریشک

مزید : ملتان صفحہ آخر