سی پی این ای سندھ کمیٹی کے قیام کا اعلان

سی پی این ای سندھ کمیٹی کے قیام کا اعلان

کراچی (پ ر) کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے صدر ضیاء شاہد نے سی پی این ای سندھ کمیٹی کے قیام کا اعلان کر دیا ہے۔ سی پی این ای کے سیکریٹری جنرل اعجازالحق کے جاری کردہ ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سندھ کمیٹی کی منظوری اسٹینڈنگ کمیٹی کے حالیہ اجلاس میں دی گئی تھی۔ اعلامیہ کے مطابق سندھ کمیٹی کے مقاصدمیں صوبے بھر کے اخبارات و جرائد اور مدیران کے مسائل اجاگر کرنا، میڈیا ہاؤسز / اخبارات و جرائد کے دفاتر میں مدیران و صحافیوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کے لئے تربیتی پروگرام منعقد کرنااور اپنی تجاویز قائمہ کمیٹی کو ارسال کرنا ہے۔ سندھ کمیٹی 64 ؍اراکین پر مشتمل ہوگی جس کے چیئرمین ماہنامہ خواتین ڈائجسٹ کے چیف ایڈیٹر عامر محمود جبکہ ڈپٹی چیئرمین روزنامہ انڈس پوسٹ کے ایڈیٹر انچیف عبدالرحمن منگریو مقرر کئے گئے ہیں۔ کمیٹی کے دیگر اراکین میں ڈاکٹر جبار خٹک (روزنامہ عوامی آواز)، شاہین قریشی (روزنامہ جنگ)، وامق اے زبیری (روزنامہ بزنس ریکارڈر)، الیاس شاکر (روزنامہ قومی اخبار)، اکرام مجید سہگل (ماہنامہ ڈیفنس جرنل)، قاضی اسد عابد (روزنامہ عبرت)، محمد اسلم قاضی (روزنامہ کاوش)، مشتاق احمد قریشی (ماہنامہ نئے افق)،حامد حسین عابدی (روزنامہ امن)، غلام نبی چانڈیو (روزنامہ پاک)، انور ساجدی (روزنامہ انتخاب)، نصیر ہاشمی (ہفت روزہ تکبیر)،یونس ریاض (روزنامہ بیوپار)،طاہر نجمی (روزنامہ ایکسپریس)، مظفر اعجاز (روزنامہ جسارت)،اویس اسلم علی (ماہنامہ اکنامک آؤٹ لک)، سعید خاور (نوائے وقت)، عبدالخالق علی (آن لائن نیوز ایجنسی)، ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی (ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ)، جاوید مہر شمسی (روزنامہ کلیم) مختار عاقل (روزنامہ جرأت)،احمد اقبال بلوچ (ماہناہ ویژنری)، مقصود یوسفی (روزنامہ نئی بات)، شیر محمد کھاوڑ (روزنامہ اپیل)، عدنان فیصل (ماہنامہ برانڈز)، قاضی سجاد اکبر (روزنامہ ریجنل ٹائمز)، فیصل شاہجہاں (روزنامہ جدت)، فیصل زاہد ملک (روزنامہ پاکستان آبزرور)، عثمان عارب ساٹی (روزنامہ وطن)، معشوق علی جتوئی (روزنامہ فاسٹ ٹائمز)، نجم الدین شیخ (روزنامہ دیانت)، نصیر احمد اعوان (روزنامہ سروان)، ناصر داد بلوچ (روزنامہ سندھ سجاگ)، منگل داس اروانی (روزنامہ ہلال پاکستان)، بلال فاروقی (روزنامہ آغاز)، محمد یونس مہر (روزنامہ ہلچل)، بشیر احمد میمن (روزنامہ نجات)، سید کامران رضوی (روزنامہ نوائے سندھ)، کاشف حسین میمن (روزنامہ بجٹ)، منصور کورائی (روزنامہ واکا)، ممتاز علی پھلپوٹہ (روزنامہ عوامی پرچار)، فرخ مجید (ماہنامہ ایئر ورلڈ)، حامد حسین (روزنامہ بشارت)، امتیاز قاضی (روزنامہ تعمیر سندھ)، مخدوم ندیم (روزنامہ وژڈم)، محمد احمد سیال (روزنامہ طاقت)، محمد اقبال (ماہنامہ سچی کہانیاں)، وحید جمال (روزنامہ خبریں)، رفیق احمد پیرزادہ (روزنامہ پاک سندھ)، محمود عالم خالد (ماہنامہ فروزاں)، ریاض الحسن (ماہنامہ انجینئرنگ رویو)، سلمان قریشی (روزنامہ ایکشن)، شبیر چوہدری (جہان پاکستان)، سلیمان (روزنامہ اسلام)، محمد رضا شاہ (روزنامہ جاگو)، تقی علوی (روزنامہ میسنجر)، ڈاکٹر توصیف احمد خان (ماہنامہ بدلتی دنیا)،عبدالقیوم خان (روزنامہ نیوز کوریج)، زاہدہ عباسی (روزنامہ نؤ سج)، حسینہ جتوئی (روزنامہ مومل)، فوزیہ شاہین (ماہنامہ دستک) اور بلقیس جہاں (روزنامہ سندھ افیئرز) شامل ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر