بیشتر پوزیشن ہولڈرز طلبہ ڈاکٹر بننے کے خواہش مند، حضرت محمدؐ پسندیدہ شخصیت، سیاست سے اظہار بیزاری

بیشتر پوزیشن ہولڈرز طلبہ ڈاکٹر بننے کے خواہش مند، حضرت محمدؐ پسندیدہ شخصیت، ...

ڈیرہ غازی خان، بہاولپور (نمائدنہ خصوصی، بیورو رپورٹ) انٹر امتحانات سالانہ کے بیشتر پوزیشن ہولڈرز طلبہ نے ڈاکٹر بننے کی خواہش کا اظہار کیا جبکہ حضرت محمدؐ پسندیدہ شخصیت ، اکثریت نے سیاست سے بیزاری کا اظہار اور تعلیمی نصاب میں تبدیلی کی ضرورت پر زور دیا۔ ڈیرہ بورڈ میں مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے گورنمنٹ بوائز کالج کوٹ ادو کے طالبعلم محمد مبین جاوید نے سائنسدان بننے کی خواہش ظاہر کی ہے انہوں نے کہا کہ مجھے اپنی توقع سے کم نمبر ملے ہیں جبکہ میں کالج کے اوقات کے علاوہ (بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

روزانہ 4سے 6گھنٹے تک اپنی پڑھائی میں مشغول رہتا تھا انہوں نے کہا کہ انٹری ٹیسٹ ضرور ہونا چاہیے جبکہ پوزیشن حاصل کرنے کیلئے اکیڈمی جانا ضروری نہیں انہوں نے سیاست سے بیزاری ظاہر کرتے ہوئے ان کی نہ تو کوئی پسندیدہ سیاسی پارٹی ہے اور نہ ہی کوئی پسندیدہ سیاستدان تاہم علامہ اقبال میری پسندیدہ شخصیت ہیں اور قاری دوست محمد میری پسندیدہ مذہبی شخصیت ہیں جبکہ میرا پسندیدہ کھیل فٹبال اور پسندیدہ کھلاڑی شعیب اختر ہے انہوں نے کہا کہ کرپشن کیخلاف حکومت جو اقدامات کر رہی ہیں وہ بالکل ٹھیک ہیں۔بورڈ میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے ڈویژنل پبلک سکول و کالج ڈی جی خان کے طالبعلم محمد نعمان خاں نے ڈاکٹر بننے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری پسندیدہ سیاسی جماعت پیپلز پارٹی ، پسندیدہ سیاستدان آصف زرداری ، پسندیدہ مذہبی شخصیت مولانا طارق جمیل ، پسندیدہ شخصیت عمران خان ، پسندیدہ کھلاڑی لیونل میسی اور پسندیدہ کھیل کرکٹ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کیخلاف حکومت کے اقدامات میں مزید بہتری کی ضرورت ہے ۔ بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کرنیوالی گورنمنٹ کالج برائے خواتین کی طالبہ شمع نوشین نے کہا کہ وہ مستقبل میں ڈاکٹر بننا چاہتی ہیں ۔انہوں نے انٹری ٹیسٹ کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ امتحان میں پریکٹیکل کے نمبر بھی ہونے چاہئیں ۔ انہوں نے کہا کہ حضرت محمد ﷺ میری پسندیدہ شخصیت ہیں تاہم میری کوئی پسندیدہ سیاسی پارٹی نہیں جبکہ شہباز شریف میرے پسندیدہ سیاستدان ، مولانا طارق جمیل پسندیدہ مذہبی شخصیت، کرکٹ پسندیدہ کھیل اور شاہد آفریدی پسندیدہ کھلاڑی ہیں انہوں نے حکومت کی کارکردگی کی بھی تعریف کی ، بوائز پری میڈیکل گروپ میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ڈی جی خان کے طالبعلم محمد نعمان جمشید نے ڈاکٹر بننے کی خواہش ظاہر کی ہے انہوں نے کہا کہ مجھے اپنی توقع کے مطابق نمبر ملے ہیں جبکہ میں روزانہ 10گھنٹے تک پڑھتا تھا انہوں نے کہا کہ میں موجودہ طریقہ امتحان سے مطمئن بالکل نہیں ہوں جبکہ تعلیمی نصاب میں بھی تبدیلی کی ضرورت ہے انہوں نے کہا انٹری ٹیسٹ اور پریکٹیکل کے نمبر ہونا چاہئیں جبکہ پوزیشن حاصل کرنے کیلئے اکیڈمی جانا ضروری ہے انہوں نے حکومت کی کارکردگی کو سراہا تاہم کرپشن کیخلاف حکومت کے اقدامات ناکافی ہیں انہوں نے اپنی پسندیدہ شخصیت نبی پاک حضور پاک ﷺ کو قرار دیا جبکہ پسندیدہ مذہبی شخصیت طارق جمیل ہیں ۔ پری میڈیکل گروپ میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے سردار کوڑے خاں پبلک ہائیر سیکنڈری سکول مظفر گڑھ کے طالبعلم محمد احمد قریشی بھی ڈاکٹر بننا چاہتے ہیں اوران کے مطابق انہیں اپنی توقع کے مطابق نمبر ملے ہیں انہوں نے کہا حکومت کیخلاف کرپشن کے اقدامات ٹھیک نہیں ہیں اور حکومت کی کارکردگی میں مزید بہتری کی ضرورت ہے انہوں نے حضرت محمد ﷺ کو پسندیدہ شخصیت جبکہ ڈاکٹر ذاکر نائیک کو پسندیدہ مذہبی شخصیت قرار دیا انہوں نے کہا کہ میرا پسندیدہ سیاستدان عمران خان ، پسندیدہ سیاسی پارٹی پی ٹی آئی ، پسندیدہ گیم کرکٹ اور پسندیدہ کھلاڑی Micheal Husseyہیں۔ جبکہ موجودہ طریقہ امتحان اور تعلیمی نصاب میں تبدیلی کی اشد ضرورت ہے ۔پری میڈیکل گروپ میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ڈیرہ غازیخان کے طالبعلم نور الہٰی بھی ڈاکٹر بنیں گے۔ انہوں نے حکومت کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس میں مزید بہتری کی ضرورت ہے انہوں نے اپنا پسندیدہ سیاستدان میاں نواز شریف ، پسندیدہ مذہبی شخصیت طارق جمیل ، پسندیدہ شخصیت میاں شہباز شریف ، پسندیدہ سیاسی پارٹی پی ایم ایل (این )، پسندیدہ کھیل کرکٹ اور پسندیدہ کھلاڑی مصباح الحق کو قرار دیا ، انہوں نے کہا کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنایا جائے اور تعلیمی شعبہ میں طلباء و طالبات کو مزید سہولتیں دی جائیں ، طالبات پری میڈیکل گروپ میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی سردار کوڑے خاں ہائیر سیکنڈری سکول مظفر گڑھ کی طالبہ فریحہ سہیل نے ڈاکٹر بننے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پوزیشن حاصل کرنے کیلئے اکیڈمی جانا ضروری ہے تاہم انٹری ٹیسٹ نہیں ہونا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پسندیدہ سیاسی شخصیت حضرت محمد صلی اللہ والہ وسلم ہیں تاہم نہ کوئی پسندیدہ سیاستدان ہے اور نہ ہی کوئی سیاسی پارٹی اور نہ پسندیدہ کھلاڑی تاہم بیٹ منٹن میرا پسندیدہ کھیل ہے ،پری میڈیکل گروپ میں تیسری پوزیشن حاصل کرنیوالی لیاقت گرلز ہائیر سیکنڈری سکول کوٹ ادو کی طالبہ قدسیہ ارم نے بھی ڈاکٹر بننے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ طریقہ امتحان میں مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے جبکہ کرپشن کے خلاف حکومت کے اقدامات ابھی تک نظر نہیں آئے انہوں نے کہا نہ تو میرا کوئی پسندیدہ سیاستدان ہے ،نہ ہی پسندیدہ سیاسی جماعت اور نہ ہی پسندیدہ کھلاڑی تاہم میری پسندیدہ شخصیت علامہ محمد اقبال ؒ پسندیدہ مذہبی شخصیت مولانا طارق جمیل اور پسندیدہ کھیل بیڈ منٹن ہے طالبات کے نام انہوں نے اپنے بوائز پری انجینئرنگ گروپ میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے P.A.E.C ہائیر سیکنڈری سکول ڈیرہ غازیخان کے طالبعلم محمد قاسم محمود نے انجینئرنگ بننے کی خواہش ظاہر کی ہے۔تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج مظفر گڑھ کے طالبعلم محمد نعمان ظفر نے بھی انجینئر بننے کی خواہش کی ہے انہوں نے کہا کہ انٹری ٹیسٹ ہونا چاہیے ،طالبات پری انجینئرنگ گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی گورنمنٹ کالج برائے خواتین ڈیرہ غازیخان کی طالبہ طیبہ شبیر نے کہا کہ وہ محکمہ تعلیم سے وابستہ ہونا چاہتی ہیں اور مجھے اپنے توقع کے مطابق نمبر ملے ہیں انہوں نے ڈاکٹر علامہ اقبال ؒ کو اپنی پسندیدہ شخصیت ، مولانا طارق جمیل کو مذہبی شخصیت ، شاہد آفریدی کو پسندیدہ کھلاڑی ، شہباز شریف کو پسندیدہ سیاستدان کرکٹ کو پسندیدہ کھیل اور PML(N)کو پسندیدہ سیاسی پارٹی قرار دیا ۔ پری انجینئر نگ گروپ میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی نیو ملت پبلک گرلزہائیر سیکنڈری سکول چوک سرور شہید کی طالبہ اقراء مقصود نے کہا کہ وہ مستقبل میں لیکچرار بننا چاہتی ہیں۔ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ماڈل ٹاؤن ڈی جی خان کی طالبہ نعیمہ صادق نے ٹیلی فون پر انٹر ویو دیتے ہوئے کہا کہ وہ مستقبل میں انجینئر بننا چاہتی ہیں۔ طلباء علمی ادبی و کامرس گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے پرنسٹن بوائز ڈگری کالج جتوئی ( مظفر گڑھ ) کے طالبعلم طاہر رضا احتسابی نے کہا کہ وہ مستقبل میں صحافی بننا چاہتے ہیں ۔کامرس گروپ میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج مظفر گڑھ کے طالبعلم محمد جواد قادر نے کہا کہ وہ فیوچر میں پروفیسر بننا چاہتے ہیں جبکہ مجھے اپنی توقع سے زیادہ نمبر ملے ہیں انہوں نے کہا کہ میری پسندیدہ شخصیت آرمی چیف جنرل راحیل شریف ، پسندیدہ سیاسی پارٹی آل پاکستان مسلم لیگ ، پسندیدہ سیاستدان پرویز مشرف ، پسندیدہ مذہبی شخصیت علامہ ساجد علی نقوی ، پسندیدہ کھیل فٹبال اور پسندیدہ کھلاڑی سعید اجمل ہیں، کامرس گروپ میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے چناب سائنس سیکنڈری سکول گل والا ( خانگڑھ۔ مظفر گڑھ) کے نابیناطالبعلم محمد عامر شہزاد پروفیسر بننا چاہتے ہیں ،طالبات علمی ادبی گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی گورنمنٹ کالج برائے خواتین ڈی جی خان کی طالبہ سمیرا مقصود نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ مستقبل میں لیکچرار بننا چاہتی ہیں ، دوسری پوزیشن حاصل کرنیوالی گورنمنٹ کالج برائے خواتین مظفر گڑھ کی طالبہ تہمینہ بتول نے کہا کہ وہ معلم بننا چاہتی ہیں اور مجھے اپنی توقع کے مطابق نمبر ملے ہیں انہوں نے کہا کہ حضرت محمد ﷺ میری پسندیدہ شخصیت ہیں جبکہ پسندیدہ مذہبی شخصیت اشتیاق احمد ، پسندیدہ کھلاڑی محمد حفیظ اور پسندیدہ کھیل کرکٹ ہے۔ ، تیسری پوزیشن حاصل کرنیو الی گورنمنٹ کالج برائے خواتین راجن پور کی طالبہ سدرہ مزاری بھی معلمی کے شعبہ سے منسلک ہونا چاہتی ہیں۔جنرل سائنس گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی گورنمنٹ کالج برائے خواتین راجن پور کی طالبہ نمرہ خالد نے کہا کہ وہ آئی ٹی ایکسپرٹ بننا چاہتی ہیں ۔دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے الفلاح ہائیر سیکنڈری سکول علی پور (مظفر گڑھ ) کے طالبعلم فیصل حبیب پی ایچ ڈی کرنا چاہتے ہیں ۔تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی گورنمنٹ کالج برائے خواتین لیہ کی طالبہ زینب نور نے کہا کہ وہ انجینئر بننا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کرپشن کیخلاف اقدامات کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہے انہوں نے کہا کہ ان کے پسندیدہ شخصیت حضرت محمد ﷺ ، پسندیدہ مذہبی شخصیت مولانا طارق جمیل ،پسندیدہ سیاستدان عمران خان ،پسندیدہ کھلاڑی شاہد خان آفریدی ، پسندیدہ کھیل کرکٹ اور پسندیدہ سیاسی پارٹی پی ٹی آئی ہے۔ بہاولپور میں مجموعی طورپر پہلی پوزیشن حاصل کرنیوالے طا لب علم حسین احمد مدنی نے کہا کہ مستقبل میں ڈاکٹر بن کر دکھی انسانیت کی خدمت کرنے ارادہ رکھتا ہوں۔حسین احمد مدنی نے کہا کہ ہماری سوسائٹی میں بچے زیادہ محنت نہیں کرتے جبکہ منافقت سب سے بڑ ا مسئلہ ہے ۔دوسری پوزیشن حاصل کرنیوالے محمد طلحہ نے کہا کہ میں ڈاکٹر بننا چاہتاہوں۔چیکنگ سسٹم میں مزید بہتری کی جائے۔سلیبس کو جدید تقاضوں کے مطابق تبدیل کیا جائیے۔تیسری پوزیشن حاصل کرنیوالے حافظ محمد اجمل سلیم نے بھی ڈاکٹر بننے کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ دین اسلام پر عمل کرکے تمام مسائل سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔پری میڈیکل طالبات میں پہلی پوزیشن حاصل کرنیوالی زنیرا عطاء نے کہا کہ میں مستقبل میں ڈاکٹر بننا چاہتی ہوں۔تیسری پوزیشن حاصل کرنیوالی تحریم سلیمی نے مستقبل میں ڈاکٹر بننے کے ارادہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ چیکنگ سسٹم کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔آرٹس طالبات میں پہلی پوزیشن حاصل کرنیوالی ہماء یوسف نے کہا کہ میں مستبقل میں لیکچرار بننا چاہتی ہوں۔دوسری پوزیشن حاصل کرنیوالی ثناء حبیب نے کہا کہ میں ٹیچر بننے کا ارادہ رکھتی ہوں۔تیسری پوزیشن حاصل کرنیوالی وریسہ مریم نے کہا کہ میں مستقبل میں کلینکل سائکالوجسٹ بنوں گی۔جنرل سائنس طالبات میں پہلی پوزیشن حاصل کرنیوالی اقصیٰ بانو نے کہا کہ میں مستقبل میں ریاضی دان بنوں گی۔دہشت گردی ملک و قو م کا سنگین مسئلہ ہے ۔دوسری پوزیشن حاصل کرنیوالی فضا شفیق نے کہا کہ میں مستقبل میں سافٹ وےئر انجینئر بننا چاہتی ہوں ۔اسی طرح دوسری پوزیشن حاصل کرنیوالی طالبہ سید ہ مریم فاطمہ نے کہا کہ دہشت گردی ملک و قوم کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ میں لیکچرار بن کرفروغ تعلیم کیلئے اپنا کردار ادا کروں گی۔تیسری پوزیشن حاصل کرنیوالی ثانیہ سعید نے گورنمنٹ سیکٹر میں ملازمت کرنے کا ارادہ رکھتے ہوئے کہا کہ طلبا اور طالبات میں خود اعتمادی کی کمی ہے۔آرٹس بوائز میں پہلی پوزیشن حاصل کرنیوالے ندیم حسین نے کہا کہ غربت اور بے روزگاری ملک کے سب سے بڑے مسائل ہیں۔دوسری پوزیشن حاصل کرنیوالے نعمان محمود نے کہا کہ میں استاد بننا چاہتا ہوں۔بے روزگاری اہم ترین مسئلہ ہے ۔تیسری پوزیشن حاصل کرنیوالے محمدعمر حسن نے کہا کہ میں سافٹ وےئر انجینئر بننا چاہتاہوں ۔کامرس گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنیوالے اسامہ یوسف نے کہا کہ میں چارٹر ڈ اکاونٹنٹ بننا چاہتاہوں۔دوسری پوزیشن حاصل کرنیوالے بلال خان نے کہا کہ میں سیاست میں قدم رکھنے کا خواہش مند ہوں۔علامہ اقبال پسندیدہ شخصیت ہیں جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنیوالی شگفتہ پروین نے کہا کہ ملک سے کرپشن ختم ہونا چاہیے ۔پری انجینئرنگ طلباء میں پہلی پوزیشن حاصل کرنیوالے محمد احمد نے کہا کہ میں مستقبل میں مکینکل انجینئربنوں گا۔دوسری پوزیشن حاصل کرنیوالے ولید احمد خان نے الیکٹرکل انجینئرنگ بننے کا ارادہ ظاہرکیا۔انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خاتمہ کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا۔دوسری پوزیشن حاصل کرنیوالے اسد عباس ارشد نے کہا کہ بے روزگاری ملک کا اہم ترین مسئلہ ہے جس کیلئے حکومت کو اقدامات کرنے چاہیں۔تیسری پوزیشن حاصل کرنیوالے محمد احمد اظہر نے مکینکل انجینئر بننے کا بتاتے ہوئے کہا کہ پیپر چیکنگ نظام میں مزید بہتری لائی جائے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر