راجن پور، 40سالہ خاتون میں کانگو وائرس کی تصدیق، ضلع بھر کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ
راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)نواحی علاقہ موضع جہان پور کے چک گبول کی چالیس سالہ خاتون میں کانگو وائرس کی تصدیق ہو گئی متاثرہ خاتون کو نشتر ہسپتال ملتان سے اسلام آباد منتقل کر نے کے انتظا مات مکمل کرلئے گئے نشتر ہسپتال ملتان کے ماہرینِ طب کی ہدایت پر متاثرہ خاتون کے چار بچوں سمیت(بقیہ نمبر38صفحہ7پر )
متاثرہ خاندان کے سات افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال منتقل کردیا گیاانتہائی نگہداشت وارڈ قائم کرکے ان کے سکریننگ ٹیسٹ کرلئے گئے ہیں ای ڈی اوصحت ڈاکٹر فیاض کریم لغاری کی ہدایت پر ڈسٹر کٹ آفیسر صحت ڈاکٹر محبت چوہدری اور صحت اہلکاروں کی ٹیم متاثرہ گاؤں میں پہنچ گئی مزید افراد کے ٹیسٹ لینے کاعمل شروع کردیا گیا تفصیلات کے مطابق راجن پور کے نواحی علاقہ موضع جہان پور کے چک گبول کی چالیس سالہ خاتون نسیم مائی کو دوروز قبل بخار کی حالت میں ڈسٹر کٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال راجن پور داخل کرایا گیا جہاں ٹیسٹ کے بعد کانگو وائرس کے شبہ میں اُسے نشتر ہسپتال ملتان ریفر کیا گیا متاثرہ خاتون میں کا نگووائرس کی تصدیق ہو گئی جس کے بعد اسے اسلام آباد منتقل کئے جانے کی تیاریاں مکمل کی جاچکی ہیں نشتر ہسپتال ملتان کے ماہرین طب کی ہدایت پر متاثرہ خاتون کے چاروں بچوں جن کی عمریں چھ سے بارہ سال کے درمیان ہیں سمیت اس گھر کے سات افرادکو ڈسٹر کٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال راجن پور منتقل کردیا گیا ہے ہسپتال انتظا میہ کے مطابق متاثرہ خاتون کے بچوں کوانتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے متاثرہ خاتون کے ایک بیٹے کوزکام اور بخار بھی ہے ہسپتال انتظا میہ کا کہنا ہے کہ خدشہ ہے کہ شاید ان میں بھی کسی کووائرس کے داخل ہو نے کاشبہ ہے تاہم اس دوران پلیٹ لیٹس سمیت دیگر ٹیسٹ میں ان سب کو کلئیر کردیا گیا اور انہیں ہسپتال سے فارغ کردیا گیا ۔علاوہ ازیں کانگو وائرس کا شکار خاتون مریضہ کے کیس کے سامنے آنے کے بعدڈسٹر کٹ کوآرڈنیشن آفیسر راجن پور چوہدری ظہور حسین گجر کی ہدایت پرضلع راجن پور کی ہسپتالوں میں ایمرجنسی کانفاذ کردیا گیا ہے ہسپتال عملہ کوالرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے اور یہ حکم دیا گیا ہے کہ اس قسم کی علامات والے مریضوں کی نشاندہی ہوتے ہی ای ڈی او ہیلتھ اور ڈی سی او کوفوری طور پر مطلع کیا جائے اور اس قسم کے مریضوں کی نشاندہی پر ایسے مریض کوفوری طور پر ڈسٹر کٹ ہیڈ کوآرٹرہسپتال راجن پور ریفر کیا جائے ڈی سی او راجن پور کی ہدایت پر محکمہ لائیوسٹاک کی ٹیمیں بھی ڈی او لائیوسٹاک ڈاکٹر افتخار الحق بزدار کی سر براہی میں موضع جہان پور پہنچ گئی ہیں جہاں متاثرہ بستی اور قرب وجوار کے علاقوں میں کانگو وائرس کے پھیلانے میں کردار ادا کر نے والے چیچڑوں کے خاتمہ کے لئے سپرے شروع کردیا گیا ہے ۔